• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

۵؍ملکی ہاکی ٹورنامنٹ : ہندوستانی ٹیم آج اسپین کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی

Updated: December 15, 2023, 11:31 AM IST | Agency | Valencia

ہندوستانی مرد اور خواتین کی ہاکی کی ٹیم ۱۵؍ سے۲۲؍دسمبر تک کھیلے جانے والے ۵؍ ممالک کے ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

ہندوستانی مرد اور خواتین کی ہاکی کی ٹیم ۱۵؍ سے۲۲؍دسمبر تک کھیلے جانے والے ۵؍ ممالک کے ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ ٹورنامنٹ میں شریک دیگر ٹیمیں اسپین، بلجیم، جرمنی، آئرلینڈ اور فرانس ہیں ۔ ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ۱۵؍دسمبر کو میزبان اسپین سے، ۱۶؍دسمبر کو بلجیم سے، ۱۹؍دسمبر کو جرمنی سے اور ۲۱؍دسمبر کو اپنے آخری میچ میں آئرلینڈ سے ٹکرائے گی۔
اسپین کے خلاف اپنے پہلے میچ سے قبل ہندوستانی خواتین ٹیم کی کپتان سویتا نے کہا’’ہمیں ویلنسیا پہنچے ۳؍ دن ہوچکے ہیں ، عمل کو مکمل کرنے کے بعد اب ہم اسپین کے خلاف ٹورنامنٹ شروع کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ ہمیں اچھی کارکردگی کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ دنیا کی بہترین رینک والی ٹیمیں کے خلاف ہم آئندہ ایف آئی ایچ ہاکی اولمپک کوالیفائر رانچی ۲۰۲۴ءکی تیاری میں اپنی کمزوریوں پر کام کرنے کیلئے اس موقع کا استعمال کریں گے۔ ہم ہر میچ میں شاندار کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے کیونکہ یہ ہماری کارکردگی کو بہتر بنانے کا صحیح پلیٹ فارم ہے۔
اسی طرح ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم ۱۵؍دسمبر کو پہلے میچ میں میزبان اسپین سے مقابلہ کرے گی۔ اس کے بعد ۱۶؍دسمبر کو بلجیم سے، ۱۹؍دسمبر کو جرمنی سے اور ۲۰؍ دسمبر کو فرانس سے مقابلے کے ساتھ اپنے ۵؍ ممالک کے ٹورنامنٹ میں مہم کا اختتام کرے گی۔ 
ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کے کپتان ہرمن پریت سنگھ بھی اپنے پہلے میچ سے قبل اچھی کارکردگی کے لئے پراعتماد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’کچھ ٹاپ ہاکی ٹیمیں ویلنسیا آئی ہیں، وہ سبھی اپنے کھیل کو بہتر بنانے کے لئے اس ونڈو کو استعمال کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور ہم اس سے مختلف نہیں ہیں۔ ہم ہر میچ کو اہم میچ سمجھیں گے اور ٹورنامنٹ جیتنے کی کوشش کریں گے۔ ٹیم دوبارہ ہاکی کھیلنے اور ملک کا سر فخر سے بلند کرنے کی منتظر ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK