• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

۵؍ملکی ٹورنامنٹ :آخری میچ میں ہندوستانی ٹیم کی پہلی کامیابی،فرانس کو ہرادیا

Updated: December 22, 2023, 11:14 AM IST | Agency | Valencia

ہندوستان کی مرد ہاکی ٹیم کے کپتان ہرمن پریت سنگھ اور جوگ ر اج سنگھ کے ۲۔۲؍ گولوں کی مدد سے ہندوستان نے یہاں ۵؍ ملکی ٹورنامنٹ کے اپنے چوتھے اور آخری میچ میں فرانس کو ۴؍کے مقابلے ۵؍گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں تسلی بخش جیت درج کی۔

Jograj scored 2 goals for India. Photo: INN
جوگراج نے ہندوستان کیلئے ۲؍گول کئے۔ تصویر : آئی این این

ہندوستان کی مرد ہاکی ٹیم کے کپتان ہرمن پریت سنگھ اور جوگ ر اج سنگھ کے ۲۔۲؍ گولوں کی مدد سے ہندوستان نے یہاں ۵؍ ملکی ٹورنامنٹ کے اپنے چوتھے اور آخری میچ میں فرانس کو ۴؍کے مقابلے ۵؍گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں تسلی بخش جیت درج کی۔ ہندوستانی ٹیم کیلئے میچ میں پہلا گول وویک ساگر پرساد (۱۶؍ ویں منٹ) نے کیا۔ جوگ راج نے ۲۰؍ویں اور ۶۰؍ویں منٹ میں ٹیم کیلئے گول کئے جبکہ ہرمن پریت نے ۲۵؍ویں اور ۵۶؍ ویں منٹ میں گول کئے۔ عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر موجود ہندوستانی ہاکی ٹیم کی کارکردگی اس ٹورنامنٹ میں انتہائی خراب رہی۔ ٹیم کو پہلے ۳؍ میچوں میں اسپین (ایک صفر)، بلجیم (۲۔۷) اور جرمنی (۲۔۳) کیخلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ہندوستانی ٹیم کو ٹورنامنٹ کی کم درجہ کی ٹیم فرانس (عالمی درجہ بندی میں نویں نمبر پر ہے) سے بھی سخت ٹکر ملی۔
لوکاس مونٹیکوٹ نے میچ کے ۱۱؍ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول میں بدل کر فرانس کو برتری دلا دی۔ ہندوستان نے دوسرے کوارٹر کے آغاز میں وویک کے فیلڈ گول سے برابری کر دی۔ اس کے بعد جوگ راج نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے ہندوستان کو برتری دلائی جبکہ ہرمن پریت نے دوسرے پنالٹی کارنر کے ذریعے برتری کو دگنا کر دیا۔ اس کے بعد فرانس کو پنالٹی اسٹروک ملا اور ایٹین ٹائنویج (۲۸ویں ) نے بغیر کوئی غلطی کئے اسے گول میں بدل دیا۔ وقفہ کے وقت ہندوستانی ٹیم ۲۔۳؍سے آگے تھی۔ فرانس نے تیسرے کوارٹر کے اختتام پر گیسپارڈ بومگارٹن (۴۳؍ ویں منٹ) کے فیلڈ گول کے ساتھ ۳۔۳؍ سے برابری حاصل کی۔ میچ کے آخری کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے دفاع کو توڑ کر برتری حاصل کرنے کی کوشش کی۔ ٹینویز نے میچ کے ۵۳؍ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر دوسرا گول کر کے فرانس کو ۳۔۴؍ سے آگے کردیا۔تاہم کپتان ہرمن پریت نے۳؍ منٹ بعد پنالٹی کارنر کو گول میں بدل کر اسکور کو برابر کر کے ٹیم پر دباؤ کو غالب نہیں آنے دیا۔ میچ کے آخری لمحات میں جوگ راج نے ایک اور پنالٹی کو گول میں بدل کر ہندوستانیوں کو ۴۔۵؍ سے آگے کردیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK