چمپئن ٹرافی ۱۹؍ فروری سے شروع ہونےجا رہی ہے۔ یہ ٹورنامنٹ پاکستان اور یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔
EPAPER
Updated: January 14, 2025, 1:27 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi
چمپئن ٹرافی ۱۹؍ فروری سے شروع ہونےجا رہی ہے۔ یہ ٹورنامنٹ پاکستان اور یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔
چمپئن ٹرافی ۱۹؍ فروری سے شروع ہونےجا رہی ہے۔ یہ ٹورنامنٹ پاکستان اور یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گی۔ نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم کی کمان مچل سینٹنر کو سونپی ہے جبکہ پاکستان ٹیم کی قیادت محمد رضوان کریں گے۔ تمام ٹیموں کو ۱۲؍جنوری تک اپنی حتمی ٹیم کا اعلان کرنا تھا۔ حالانکہ اب تک حصہ لینے والی ۸؍ٹیموں میں سے صرف ۶؍نے اپنی ۱۵؍ رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ انگلینڈ نے سب سے پہلے اپنی ٹیم کا اعلان کیا تھا۔نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور افغانستان نے بھی اپنی ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے جو اس طرح ہے۔
ہندوستان اور پاکستان نے اپنی ٹیموں کا اعلان کرنے کیلئے آئی سی سی سےوقت طلب کیا ہے۔ایک نظر ٹیموں پر۔
پیٹ کمنز (کپتان)، الیکس کیری، ناتھن ایلس، آرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنس لبوشین، مچل مارش، گلین میکسویل، میتھیو شارٹ، اسٹیو اسمتھ ، مچل اسٹارک، مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا۔
حشمت اللہ شاہدی، ابراہیم زدران، گرباز، صدیق اللہ ، رحمت شاہ، اکرام علی ، گلبدین نائب، عظمت اللہ عمر زئی، محمد نبی، راشد خان، اے ایم غضنفر، نور احمد، فضل الحق فاروقی، فرید ملک اور نوید زدران۔
نجم الحسن (کپتان)، مشفق الرحیم، توحید ہردوئے، سومیا سرکار، تنزید حسن، محمود اللہ، ذاکر علی، مہدی حسن ، رشاد حسین، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، پرویز حسین، نسیم احمد، تنظیم حسن اور ناہید رانا۔
مچل سینٹنر (کپتان)، مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، فرگوسن، میٹ ہنری، ٹام لاتھم، ڈیرل مچل، ول اوورکے، گلین فلپس، راچن رویندرا، بین سیئرز، ناتھن اسمتھ، کین ولیمسن، ول ینگ۔
ٹیمبا باوما (کپتان)، ٹونی جارج، مارکو جانسن، کلاسن، کیشو مہاراج، مارکرم، ڈیوڈ ملر، ویان مولڈر، لونگی نگیڈی، نورٹجے، ربادا۔ ریان رکیلٹن، تبریز شمسی، ٹرسٹن اسٹبس اور رسی وین ڈیر ڈوسن۔
جوز بٹلر(کپتان)، جوفرا آرچر، گس اٹکنسن، جیکب بیتھل، ہیری بروک، برائیڈن کارس، بینڈکٹ، جیمی اوورٹن، جیمی اسمتھ، لیام لیونگسٹون، عادل رشید، جو روٹ، ثاقب محمود، فل سالٹ اورمارک ووڈ۔