Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

۶۲؍سالہ براؤنلی نے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل کر ریکارڈ بنایا

Updated: March 18, 2025, 1:18 PM IST | Agency | New Delhi

اکثر بین الاقوامی کرکٹ میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ زیادہ تر کھلاڑی۴۰؍ سال کی عمر سے پہلے ریٹائرڈ ہو جاتے ہیں، لیکن ایک کھلاڑی ایسا بھی ہے جس نے اس عمر میں بین الاقوامی کرکٹ میں  آغاز کیا جب اس کے پوتے کھیل رہے تھے۔

Veteran cricketer Matthew Brownlee. Photo: INN
معمر کرکٹر میتھیو براؤنلی۔ تصویر: آئی این این

اکثر بین الاقوامی کرکٹ میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ زیادہ تر کھلاڑی۴۰؍ سال کی عمر سے پہلے ریٹائرڈ ہو جاتے ہیں، لیکن ایک کھلاڑی ایسا بھی ہے جس نے اس عمر میں بین الاقوامی کرکٹ میں  آغاز کیا جب اس کے پوتے کھیل رہے تھے۔ جی ہاں یہ بالکل سچ ہے، ایک۶۲؍ سالہ کھلاڑی میتھیو براؤنلی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلتے ہوئے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔ اس عمر میں جب عوام  کو چلنے پھرنے میں بھی دشواری ہوتی ہے، میتھیو نے کمال کر دکھایا۔ سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ براؤنلی نے میچ میں بیٹنگ کے ساتھ ساتھ بولنگ بھی کی۔ وزڈن کی رپورٹ کے مطابق۱۰؍ مارچ کو کوسٹاریکا اور فاک لینڈ جزائر کے درمیان ٹی ۲۰؍ میچ کھیلا گیا۔ اس میچ میں میتھیو براؤنلی نامی کھلاڑی نے ۶۲؍سال کی عمر میں جزائر فاک لینڈ کیلئے بین الاقوامی کرکٹ میں آغاز کیا۔ اس کے ساتھ ہی وہ بین الاقوامی کرکٹ کے سب سے معمر کھلاڑی بن گئے۔ اس معاملے میں انہوں نے ترکی کے عثمان گوکر کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ دنیا کے معمر ترین کرکٹر میتھیو براؤنلی اب تک کل ۳؍ٹی ۲۰؍ میچ کھیل چکے ہیں۔ ان میچوں میں بیٹنگ کرتے ہوئے وہ صرف ۶؍ رن  ہی بنا سکے۔ یہی نہیں اس دوران انہوں نے ایک اوور بھی کروایا ہے  تاہم وہ ابھی تک اپنے پہلے وکٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔ سب سے معمر بین الاقوامی شروعات  کا ریکارڈ اس سے قبل ترکی کے عثمان گوکر کے پاس تھا۔ گوکر نے ۵۹؍ سال کی عمر میں۲۰۱۹ء میں الفاؤ  کاؤنٹی میں کھیلے گئے ایکٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل میچ میں  آغاز کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اگر  سب سے عمر رسیدہ ہندوستانی کرکٹر کی بات کریں تو یہ ریکارڈ رستم جی جمشید جی کے نام درج ہے جنہوں نے۴۱؍سال کی عمر میں ہندوستان  کیلئے   ٹیسٹ کرکٹ میں آغاز  کیاتھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK