• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

۷؍ ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑیوں کیلئے اولمپک ٹکٹ ملا

Updated: May 04, 2024, 9:55 PM IST | New Delhi

تین سنگلز اور دو ڈبلز مقابلوں میں حصہ لیں گے، پی وی سندھو سے تیسرا تمغہ متوقع۔درجہ بندی کی بنیاد پر بیڈمنٹن کے۵؍ مقابلوں کیلئے کوالیفائی کیا ہے

P V Sindhu. Photo:PTI
پی وی سندھو۔ (تصویر: پی ٹی آئی)

ہندوستان کے ۷؍ کھلاڑیوں نے اس سال جولائی میں پیرس میں ہونے والے اولمپک کھیلوں میں اپنی درجہ بندی کی بنیاد پر بیڈمنٹن کے۵؍ مقابلوں کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو، سابق عالمی نمبر ایک ایچ ایس پرنئے اور لکشیا سین نے سنگلز ایونٹ کیلئے  اپنی جگہوں کی تصدیق کر دی ہے۔ وہیں مردوں کے ڈبلز میں ساتوک سائراج رینکیریڈی اور چراغ شیٹی کی جوڑی اور خواتین کے ڈبلز میں تنیشا کرسٹو اور اشونی پونپا کی ہندوستانی جوڑی نے اولمپکس کیلئے  کوالیفائی کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
 اولمپکس کیلئے  کوالیفائی کرنے کے کیا اصول تھے؟
اولمپکس میں بیڈمنٹن کے ٹاپ۱۶؍ کھلاڑی حصہ لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک ایونٹ میں ایک ملک کے صرف ۲؍ کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔ جولائی میں ہونے والے پیرس اولمپکس کیلئے  درجہ بندی۳۰؍ اپریل تک مقرر کی گئی تھی۔ اس کی بنیاد پر ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
 ہندوستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ کیا رہی؟
سابق عالمی چمپئن  اور اولمپک چاندی اور کانسہ کا تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو۳۰؍ اپریل کو جاری کی گئی درجہ بندی میں۱۴؍  ویں نمبر پر تھیں  حالانکہ چین کے ۴؍ کھلاڑی اس سے اوپر تھے اور ایک ملک کے صرف دو کھلاڑی ہی اولمپکس میں حصہ لے سکتے ہیں، ایسے میں سندھو کی رینکنگ۱۲؍ ہو گئی  جبکہ مردوں کے سنگلز میں پرنئے ۹؍ ویں اور لکشیا۱۳؍  ویں نمبر پر رہے۔
دوسری طرف  ڈبلز کی جوڑی ساتوک  سائراج رینکیریڈی اور چراغ شیٹی تیسرے نمبر پر رہی۔ وہیں جاری ویمنز ڈبلز رینکنگ میں تنیشا اور اشونی پونپا۲۱؍ویں نمبر پر ہیں  لیکن ٹاپ۱۶؍ میں چین کے ۴ ، جاپان کے۵؍ اور کوریا کے۳؍ جوڑے شامل تھے  چونکہ ایک ملک کی دو ٹیمیں یا کھلاڑی ایک ایونٹ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ ایسے میں تنیشا اور اشونی کی جوڑی۱۳؍ تک پہنچ گئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK