• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اٹلی کے یانک سنر یو ایس اوپن چمپئن

Updated: September 09, 2024, 10:09 PM IST | New York

اطالوی کھلاڑی نے امریکہ کے ٹیلر فرٹز کو ۳؍سیٹوں میں شکست دے کر پہلی بار یو ایس اوپن کا خطاب جیت لیا

Jannik Sinner. Photo:INN
یانک سنر۔ (تصویر:آئی این این)

اٹلی کے اسٹار ٹینس کھلاڑی یانک سنر نے امریکہ کے ٹیلر فرٹز کو شکست دے کر یو ایس اوپن مینز سنگلز کا خطاب جیت لیا ہے۔  اتوار کی شب ۲؍ گھنٹے ۱۶؍ منٹ تک جاری رہنے والے اس میچ میں عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی  یانک  سنر نے امریکہ کے ٹیلر فرٹز کو لگاتار۳؍ سیٹوں میں۳۔۶، ۴۔۶، ۵۔۷؍کے اسکور سے  شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا۔ اس کے ساتھ ہی وہ یو ایس اوپن جیتنے والے اٹلی کے پہلے مرد کھلاڑی بن گئے ہیں۔۲۰۱۵ء میں اٹلی کی فلاویا پنیٹا نے ویمنز سنگلز کا ٹائٹل جیتا تھا۔  یہ سنر کے کریئر کا دوسرا گرینڈ سلیم خطاب  ہے۔ انہوں نے اس سال کے شروع میں آسٹریلیا اوپن بھی جیتا تھا۔  جیت کے بعد، سنر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ ’’  حمایت کیلئے آپ سبھی کا شکریہ۔‘‘ انہوں نے  امریکی کھلاڑی کو شکست دی ۔ امریکہ شائقین فرٹز کی حمایت کررہے تھے لیکن اٹلی کے کھلاڑی نے زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی۔ انہوں نے اپنے شاٹس سے امریکی کھلاڑی کے کھیل کو متاثر کیااور انہیں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔ 
نمبر وَن  رینک والہ سنر ۲۰۲۴ءمیں ہارڈ کورٹس پر ۲۔۳۴؍سے ۴؍ ٹائٹل کے ساتھ اچھا کھیل رہے ہیں۔  انہوں نے  جنوری میں آسٹریلین اوپن خطاب بھی جیتا تھا۔ ۲۳؍سالہ اطالوی۱۰؍ میچ جیتنے کے سلسلے  کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پچھلے مہینے سنسناٹی اوپن جیتنے کے بعد، یہ انکشاف ہوا تھاکہ مارچ میں دو بار انابولک اسٹیرائڈ کیلئے  مثبت ٹیسٹ کرنے کے بعد انہیں ڈوپنگ کیس میں بری کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK