• Wed, 22 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ویبھو سوریہ ونشی انڈین پریمیر لیگ کا حصہ بننے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے

Updated: November 27, 2024, 12:59 PM IST | Agency | Jeddah

۱۳؍ سالہ ہندوستانی کرکٹر ویبھوو سوریہ ونشی انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا حصہ بننے والے کم عمر ترین پلیئر بن گئے۔

Cricketer Vaibhav Suryavanshi became the youngest player to be a part of the Indian Premier League (IPL). Photo: INN
کرکٹر ویبھوو سوریہ ونشی انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا حصہ بننے والے کم عمر ترین پلیئر بن گئے۔ تصویر : آئی این این

۱۳؍ سالہ ہندوستانی کرکٹر ویبھوو سوریہ ونشی انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا حصہ بننے والے کم عمر ترین پلیئر بن گئے۔ انڈین پریمیر لیگ( آئی پی ایل) سیزن ۲۰۲۵ء کیلئے گزشتہ روز جدہ میں پلیئرس ڈرافٹس ہوئے جس میں ہندوستانی فرنچائزیز نے جہاں دنیائے کرکٹ کے بڑے ناموں کا اسکواڈ کا حصہ بنایا وہیں ۱۳؍ سالہ کرکٹر کو بھی فرنچائزی کا حصہ بن کر کروڑ پتی بن گئے۔آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن کی فاتح ٹیم راجستھان رائلز نے نوجوان کرکٹر سوریاونشی کو ایک کروڑ۱۰؍ لاکھ  روپے میں خریدا اور اسکواڈ کا حصہ بنایا۔ جس کے بعد سوریاونشی آئی پی ایل کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے خریدے جانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔ دوسری جانب ہندوستان کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت ۲۷؍ کروڑ روپے کے ساتھ سب مہنگے نیلام ہوئے جنہیں لکھنؤ سپر جائنٹس نے خریدا۔ کولکاتا  نائٹ رائیڈرس کے سابق کپتان شریاس ایّر کو پنجاب کنگز نے۲۶ء۷۵؍کروڑ  روپے میں حاصل کیا۔

بھونیشور دوسرے دن مہنگے فروخت ہوئے 
انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل)۲۰۲۵ء سیزن کی نیلامی کے دوسرے دن پیر کو ہندوستان کے تجربہ کار تیز گیند باز بھونیشور کمار کو رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے۱۰ء۷۵؍کروڑ روپے کی سب سے زیادہ بولی لگا کر خرید ا۔ بھونیشور کو خریدنے کیلئے  لکھنؤ سپر جائنٹس (ایچ ایس جی) اور ممبئی انڈینس (ایم آئی) کے درمیان سخت مقابلہ تھا۔ آخری لمحات میں آر سی بی نے اپنے حق میں دن کی سب سے بڑی بولی لگائی۔ دیپک چاہر کو ممبئی انڈینس نے۹ء۲۵؍کروڑ میں خریدا۔ تشار دیش پانڈے کو راجستھان رائلز (آر آر) نے ۶ء۵۰؍کروڑ میں خریدا تھا۔آل راؤنڈر مارکو جینسن کو پنجاب کنگز (پی بی کے ایس) نے۷؍ کروڑ روپے میں خریدا۔ وہیں بڑودہ کے کرونال  پانڈیا کو آر سی بی نے۵ء۷۵؍ کروڑ میں خریدا۔ رنجی میں اچھا مظاہرہ کرنے والے ہریانہ کے انشول کمبوج کو چنئی سپر کنگز نے۳ء۴۰؍کروڑ روپے میں خریدا۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK