• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لیورپول کی کامیابی میں محمد صلاح کا ایک گول

Updated: August 27, 2024, 11:35 AM IST | Agency | Liverpool

انگلش پریمیر لیگ کے میچ میں لیورپول نے برینٹفورڈ کلب کو ۰۔۲؍گو ل سےشکست دی۔ ڈیاز نے بھی فاتح کلب کیلئے ایک گول کیا۔

Mohamed Salah. Photo: INN
محمد صلاح۔ تصویر : آئی این این

انگلش پریمیر لیگ (ای پی ایل ) میں لیورپول فٹبال کلب نے نئے سیزن کا شاندار آغاز کیاہے۔ اتوار کی دیر رات ہونے والے میچ میں لیورپول فٹبال کلب نے برینٹفورڈ کلب کو ۰۔ ۲؍گول سے شکست دے کر پورے ۳؍ پوائنٹس حاصل کئے۔ اس میچ میں بھی محمد صلاح نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے فاتح کلب کیلئے ایک گو ل کیا۔ خیال رہے کہ نئے سیزن کے اپنے افتتاحی میچ میں بھی محمد صلاح نے ایک گول کیا تھا اور ایک گول میں معاونت کی تھی۔ 
 اتوار کی رات ہونے والے میچ میں لیورپول کے کھلاڑیوں نے اپنے گھریلو میدان اینفیلڈ پر زبردست کارکردگی کامظاہرہ کیا۔ میچ کے آغاز ہی سے لیورپول کی سرخ فوج نے حریف ٹیم پر مسلسل حملے کئے اور اسے گول کرنے سے روکے رکھا۔ میچ کا پہلا گول ایل ڈیاز نے ۱۳؍ویں منٹ میں کیا۔ شاندار کاؤنٹر اٹیک کرتے ہوئے ڈیگو جوٹا نے گیند کو برینٹفورڈ کے گول کی طرف بڑھایا اور ایل ڈیاز نے اسے گول میں تبدیل کرکے اسکور ۰۔ ۱؍کردیا۔ میچ کے پہلے ہاف تک یہی اسکور رہا۔ 
 دوسرے ہا ف میں برینٹفورڈ کی ٹیم نے گول کرنے کی کوشش لیکن اس کے کھلاڑی گیند صحیح نشانہ پر پہنچانے میں ناکام رہے۔ میچ کے ۷۰؍ ویں منٹ میں ڈیاز نے محمد صلاح کو کراس پاس دیا اور مصر سے تعلق رکھنے والے صلاح نے کوئی غلطی نہیں کرتے ہوئے ایک کراس شاٹ کے ذریعہ گیند کو جال میں پھنسا دیا۔ میچ کے آخر تک برینٹفورڈ کے کھلاڑی گول کرنے کیلئے جدوجہد کرتے رہے لیکن انہیں کامیابی نہیں ملی۔ میچ کی آخری وہسل تک اسکور ۰۔ ۲؍گول رہا اور لیورپول نے اپنے گھریلو میدان پر کامیابی حاصل کرلی۔ اس فتح کے بعد لیورپول کی ٹیم کو پورے ۳؍پوائنٹس ملے ہیں۔ حالانکہ اس کامیابی کے بعد بھی وہ پوائنٹ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔ ٹاپ پرموجود چاروں فٹبال کلبوں کے ۲؍ میچ راؤنڈ کے بعد ۶۔ ۶؍ پوائنٹس ہیں لیکن گول کے فرق کی وجہ سے مانچسٹر سٹی ٹاپ پر ہے۔ دوسرے نمبرپر برائٹن فٹبال کلب ہے اور تیسرے نمبرپر آرسنل کی ٹیم ہے۔ چوتھے نمبر پر لیورپول فٹبال کلب ہے۔ لیورپول کیلئے اس میچ میں ایل ڈیاز نے زبردست کارکردگی کامظاہرہ کیا۔ انہوں نے ایک گول کیا اور ایک میں معاونت کی۔ 

محمد صلاح کا کارنامہ 
 اتوار کو لیورپول کے اسٹار کھلاڑی محمد صلاح نے کلب کی جانب سے کارنامہ انجام دیا۔ انہوں نے ۱۲۸؍گول کا تعاون اپنے کلب کیلئے کیا اور پریمیر لیگ میں یہ ان کا ۱۲۸؍واں میچ تھا۔ انہوں نے لیورپو ل کیلئے ۹۳؍گول  کئے ہیں اور ۳۵؍ گول کرنے میں دیگر کھلاڑیوں کی معاونت بھی کی ہے۔ اس سیزن میں انہوں نے ۲؍ میچوں میں ۲؍ گول کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔   

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK