• Tue, 19 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بین اسٹوکس کے ایک پیغام نے مجھے انگلینڈ کےلئے دوبارہ کھیلنے پر مجبور کر دیا

Updated: June 16, 2023, 3:13 PM IST | London

ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے معین علی نے کہا کہ کپتان اور کوچ برینڈن میکولم سے بات چیت کے بعد انہوںنے ایشیز کھیلنے کا فیصلہ کیا

England all-rounder Moeen Ali preparing to bat. (PTI)
انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی بلے بازی کی تیاری کرتے ہوئے۔(پی ٹی آئی)

 آل راؤنڈر معین علی نے انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کی جانب سے ایک پُرامید پیغام کا انکشاف کیا، جس نے انہیں آئندہ ایشیز سیریز کیلئے ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کے راستے پر گامزن کردیا۔۳۵؍سالہ آل راؤنڈر معین علی جو ۲۰۲۱ءکے موسم گرما کے آخر میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے، نے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس اور ہیڈ کوچ برینڈن میکولم سے بات چیت کے بعد اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔
 معین علی انگلینڈ کی ٹیم میں جیک لیچ کی جگہ لیں گے، جنہیں اتوار کے روز کمر کے نچلے حصے میں فریکچر کے باعث ٹیم سے باہر کیا گیا ہے اور وہ ۵؍ میچوں کی ایشیز ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔آف اسپن گیندباز معین علی نے کہا کہ لیچ کی انجری کے بارے میں سننے سے پہلے کپتان  بین اسٹوکس نے ان سے رابطہ کیا اور انہوںکے ایک لفظی پیغام دیا جس پر انہوں نے عجیب و غریب جواب دیا۔بی بی سی نے معین کے حوالے سے کہا کہ’’ اسٹوکس نے مجھے ایک سوالیہ نشان  بھیجا- ایشز؟ کے ساتھ پیغام  بھیجا تھا۔ میں نے صرف LOL کہا، یہ سوچ کر کہ وہ مذاق کر رہا ہے۔ پھر میں نے اس سے بات کی اور اس کے بعد میں ٹیم میں شامل ہوگیا۔یہ ایشیز ہے اور اس کا حصہ بننا بہت اچھا ہوگا۔
 چنئی سپر کنگز کے۳۵؍ سالہ کھلاڑی نے کہا کہ اسٹوکس انگلینڈ کے واحد کپتان تھے جو انہیں آئندہ ایشیز سیریز کیلئے ریٹائرمنٹ سے باہر آنے پر آمادہ کر سکتے تھے۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا کوئی اور کپتان ہے جو انہیں اپنا فیصلہ بدلنے پر راضی کر سکے معین نے کہا کہ شاید نہیں ۔معین علی جو انڈین پریمیر لیگ میں چنئی سپر کنگز  میں بین اسٹوکس کے پارٹنر بھی ہیں، نے کہا کہ انگلینڈ کے کپتان نے اپنے آئی پی ایل کے دوران ریٹائر منٹ سے باہر آنے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ میں نے واضح طور پر آئی پی ایل کے دوران اسٹوکس کے ساتھ کافی وقت گزارا ہے۔ انہوں نے ریٹائرمنٹ سے باہر آنے کے بارے میں کچھ نہیں کہا، یہ صرف ایشیز کے بارے میں تھا اور وہ ٹیم کو کس طرح لے جانا چاہتے تھے۔  بین نے واضح طور پر مجھے مشق کرتے دیکھا۔ مجھے لگتا ہے کہ میں اچھی گیند بازی کر سکتا ہوں۔واضح رہے کہ معین علی ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران تیسرے دن اپنی ۳۶؍ویںسالگرہ منائیں گے۔معین نے ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ کے  بعد سے انگلینڈ کے لئے  محدود اووروں کی کرکٹ کھیلنا جاری رکھا ہے اور وہ اس ٹیم کا حصہ تھے جس نے ۲۰۲۲ءمیں  آئی سی سی ٹی۔۲۰؍ ورلڈ کپ جیتا تھا۔

Moeen Ali Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK