دنیا بھر کےفٹ بال کے شائقین کو کائلیان ایمباپے کی ناک میں لگنے والی چوٹ کے بارے جاننے کیلئے بے قرار ہیں۔ شائقین جاننا چاہتے ہیں کہ فرانسیسی سپر اسٹار کب تک یورو چمپئن شپ میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔
EPAPER
Updated: June 21, 2024, 10:54 AM IST | Agency | Paderborn, (Germany)
دنیا بھر کےفٹ بال کے شائقین کو کائلیان ایمباپے کی ناک میں لگنے والی چوٹ کے بارے جاننے کیلئے بے قرار ہیں۔ شائقین جاننا چاہتے ہیں کہ فرانسیسی سپر اسٹار کب تک یورو چمپئن شپ میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔
دنیا بھر کےفٹ بال کے شائقین کو کائلیان ایمباپے کی ناک میں لگنے والی چوٹ کے بارے جاننے کیلئے بے قرار ہیں۔ شائقین جاننا چاہتے ہیں کہ فرانسیسی سپر اسٹار کب تک یورو چمپئن شپ میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ دریں اثنا ایمباپےکے ۲؍ ساتھیوں نے ان کی چوٹ کے بارے میں مثبت معلومات دی ہیں۔ مڈفیلڈر ایڈرین ریبیوٹ نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں ایک مترجم کے ذریعے کہا’’ناک میں ہونے والے کا فریکچر دنیا کا خاتمہ نہیں ہے۔ میرے خیال سے ایمباپے کو جلد ہی ہمارے ساتھ ہونا چاہئے۔ ‘‘ دوسری جانب ولیم سلیبا نے کہا کہ انہوں نے ایمباپے سے بات کی ہے جو قدرے بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یورو کپ کے گروپ’ ڈی‘ کے میچ میں فرانس کی آسٹریا کے خلاف ایک صفر سے جیت کے دوران ایمباپے حریف ٹیم کے دفاعی کھلاڑی کیون ڈانسو سے ٹکرا گئے اور ان کی ناک میں فریکچر ہو گیا تھا۔ ان کی ناک سے خون بہہ رہا تھا۔ ان کی سفید جرسی سرخ ہو رہی تھی۔ ان کی ناک اور دیگر ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔
فرانسیسی ٹیم نے کہا کہ اگر ایمباپے ٹورنامنٹ میں کھیلتے ہیں تو انہیں ماسک پہن کر کھیلنا ہوگا۔ یاد رہے کہ فرانس کا اگلا میچ جمعہ کو نیدرلینڈس کے خلاف ہے اور ٹیم نے ابھی تک ایمباپےکی دستیابی کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔ سلیبا نے کہا ’’میں نے انہیں صبح دیکھا ہے، وہ تھوڑا بہتر ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ مزید ٹیسٹ کروائیں گے۔ میں اس سے زیادہ نہیں جانتا۔ ‘‘
ایمباپے کے یورو ۲۰۲۴ءکے آخری حصے میں کھیلنے کی امید ہے کیونکہ فرانس کے ۲۹؍ جون کو آسٹریا کے خلاف جیت کے ساتھ شروع ہونے والے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کا امکان ہے۔ فرانس ۳۰؍جون سے پہلے راؤنڈ آف۔ ۱۶؍کے میچ نہیں کھیلے گا۔ ایڈرین ریبیوٹ نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ ایمباپےکب تک ٹیم سےباہر رہیں گے اور کہا`کہ ایمباپےکے بغیر کھیلنا مشکل ہو گا۔ وہ ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں اور ہمارے کپتان بھی ہیں۔ اس لئے اس کا اثر پڑے گا۔ حریف کے لئے اپنے میچ کی تیاری بھی مختلف ہوگی۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ کھیلیں۔ فرانس کے پاس ایمباپے کے متبادل کے طور پر اولیور جیرورڈ اور رینڈل کولو معانی موجود ہیں۔ واضح رہے کہ ایمباپے نےاولمپکس میں نہ کھیلنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔