ابھیشیک بلے بازوں کی بین الاقوامی ٹی ۲۰؍ رینکنگ میں۳۸؍ درجےکی چھلانگ لگا کر ٹاپ کے بالکل قریب دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
EPAPER
Updated: February 06, 2025, 12:50 PM IST | Agency | Dubai
ابھیشیک بلے بازوں کی بین الاقوامی ٹی ۲۰؍ رینکنگ میں۳۸؍ درجےکی چھلانگ لگا کر ٹاپ کے بالکل قریب دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ہندوستان کے ابھیشیک شرما اور تلک ورما انگلینڈ کے خلاف حالیہ گھریلو سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد تازہ ترین آئی سی سی مردوں کی ٹی ۲۰؍پلیئر رینکنگ میں بڑی چھلانگ لگاکر ٹاپ پوزیشن کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق ممبئی میں انگلینڈ کے خلاف ۵؍ویں میچ میں ۵۴؍ گیندوں پر ۱۳۵؍ رن کی دھواں دار اننگز کھیلنے والے ابھیشیک بلے بازوں کی بین الاقوامی ٹی ۲۰؍ رینکنگ میں۳۸؍ درجے کی چھلانگ لگا کر ٹاپ کے بالکل قریب دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
آسٹریلیائی اسٹار ٹریوس ہیڈ ٹی۲۰؍ بلے بازوں کی درجہ بندی میں سرفہرست ہیں لیکن ابھیشیک وانکھیڈے اسٹیڈیم میں اپنی ریکارڈ ساز کوششوں کے بعد ان سے صرف ۲۶؍ ریٹنگ پوائنٹس پیچھے ہیں، جب کہ ہندوستان کے ۳؍ کھلاڑی ٹاپ ۵؍ میں ہیں۔ تلک ورما تیسرے اور کپتان سوریہ کمار یادو پانچویں نمبر پر ہیں، جو سبھی ہیڈ کے قریب ہیں، جب کہ ہندوستانی ٹیم کے ساتھی ہاردک پانڈیا (۵؍ مقام اوپر آ کر۵۱؍ ویں پر) اور شیوم دوبے (۳۸؍ درجے چڑھ کر۵۸؍ ویں پر) نے بھی انگلینڈ کے خلاف کچھ اچھے اسکور کے بعد ٹی۲۰؍ بلے بازوں کی درجہ بندی میں بڑی چھلانگ لگائی ہے۔
تازہ ترین بین الاقوامی ٹی۲۰؍ گیند بازوں کی درجہ بندی میں بھی یہی کہانی ہے، اسپنر ورون چکرورتی جوس بٹلر کی ٹیم کے خلاف ۱۴؍وکٹ اور پلیئر آف دی سیریز کی کوششوں کے ساتھ ۳؍ درجے اوپرآ کر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں ۵؍ وکٹ لینے کے بعد ٹیم کے ساتھی روی بشنوئی (۴؍ مقام اوپر چھٹے نمبر پر) بھی ٹی ۲۰؍ بولرس کی فہرست میں آگے بڑھ گئے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے اسپنر عقیل حسین نے ایک ہفتہ قبل عادل رشید سے اپنی پوزیشن گنوانے کے بعد دوبارہ نمبر ون پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
ٹیسٹ کی بات کی جائے آسٹریلیا کے متعدد کھلاڑیوں نے حال ہی میں ٹیسٹ رینکنگ میں سبقت حاصل کی ہے اور گالے میں پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کو اننگز اور۲۴۲؍ رن سے شکست دینے میں ان کی شاندار کارکردگی پر غور کرنا کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔ اسٹینڈ ان کپتان اسٹیو اسمتھ اپنی۳۵؍ ویں ٹیسٹ سنچری بنانے کے بعد ٹیسٹ بلے بازوں کی تازہ ترین رینکنگ میں ۳؍ درجے چھلانگ لگا کر پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جب کہ اوپنر عثمان خواجہ اس عرصے کے دوران اپنا سب سے زیادہ ٹیسٹ اسکور۲۳۲؍ رن بنانے کے بعد ۶؍ درجے کی چھلانگ لگا کر۱۱؍ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ ٹیسٹ گیند بازوں کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے تجربہ کار اسپنر ناتھن لاین دو درجے کی چھلانگ لگا کر چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔