ہندوستانی ٹیم کے بلے باز نے انگلینڈ کے خلاف ۵۴؍گیندوں پر ۱۳۵؍رن کی اننگز کھیلی ۔۱۳؍چھکے لگائے۔
EPAPER
Updated: February 03, 2025, 2:13 PM IST | Agency | Mumbai
ہندوستانی ٹیم کے بلے باز نے انگلینڈ کے خلاف ۵۴؍گیندوں پر ۱۳۵؍رن کی اننگز کھیلی ۔۱۳؍چھکے لگائے۔
ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان ۵؍ میچوں کی سیریز کا آخری ٹی ۲۰؍ میچ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کیلئے ۲۱؍ رن جوڑے۔ سنجو سیمسن نے۱۶؍ رن بنائے۔ ابھیشیک شرما نے صرف۱۶؍ گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی۔ کریز پر آنے والے تلک ورما نے۱۵؍ گیندوں پر ۲۴؍ رن بنائے۔ اس دوران ابھیشیک نے ۳۷؍ گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔ یہ ان کی دوسری ٹی ۲۰؍ سنچری ہے۔ سوریہ کمار یادو صرف۲؍ رن بنا سکے۔ شیوم دوبے نے۱۳؍ گیندوں پر۳۰؍ رن بنائے۔ ہاردک پانڈیا ۹؍ رن بنا کر مارک ووڈ کی گیند پر لیونگ اسٹون کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ رنکو سنگھ نے ۹؍ رن بنائے۔ ابھیشیک نے ہندوستان کیلئے ٹی ۲۰؍کی بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ بنا ڈالا۔ انہوں نے۵۴؍گیندوں پر ۷؍چوکوں اور ۱۳؍چھکوں کی مدد سے ۱۳۵؍ رن بنائے۔ ٹیم انڈیا نے۲۰؍اوور میں ۹؍وکٹ پر ۲۴۷؍رن بنائے۔
ٹیم انڈیا کے اوپننگ بلے باز ابھیشیک شرما نے وانکھیڈے گراؤنڈ پر آتے ہی سنچری بنا ڈالی۔ انہوں نے ۳۷؍گیندوں پر انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ۲۰؍ میں سنچری بنائی۔ اپنی اننگز کے دوران۵؍ چوکے اور۱۰؍ چھکے لگائے۔ وہ ہندوستان کے لیے سنچری بنانے والے دوسرے تیز ترین کھلاڑی بن گئے۔ اس فہرست میں سب سے اوپر کپتان روہت شرما ہیں جنہوں نے سری لنکا کے خلاف۳۵؍ گیندوں میں سنچری بنائی۔