• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

افغانستان اے کا ایمرجنگ ایشیا کپ پر قبضہ

Updated: October 29, 2024, 11:42 AM IST | Al Amarat

فائنل میں افغان ٹیم نے سری لنکا اے کو ۷؍وکٹ سے شکست دے کر خطاب جیتا۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

صدیق اللہ اٹل (ناٹ آؤٹ۵۵؍رن) کی شاندار اننگز کی بدولت افغانستان اے نے اتوار کو فائنل میچ میں سری لنکا اے کو ۷؍ وکٹ سے شکست دے کر ایمرجنگ ایشیا کپ کا خطاب جیت لیا۔ سری لنکا اے کے۱۳۳؍ رن کے جواب میں بیٹنگ کیلئے آنے والی افغانستان اے کا آغاز اچھا نہ تھا اور پہلے ہی اوور میں زبید اکبری (صفر) کا وکٹ گنوا بیٹھا۔ صدیق اللہ اٹل نے کپتان درویش رسولی کے ساتھ دوسرے وکٹ کیلئے ۴۲؍ رن جوڑے۔ دشن ہیمنتا نے رسولی (۲۴؍رن) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ اس کے بعد کریم جنت اور صدیق اللہ کے درمیان تیسرے وکٹ کیلئے ۴۷؍ رن کی شراکت ہوئی۔ دونوں بلے باز ٹیم کو فتح کے قریب لے گئے۔ ۱۵؍ویں اوور میں احسان ملنگا نے کریم جنت (۳۳؍رن) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ صدیق اللہ اٹل (ناٹ آؤٹ۵۵؍رن) اور محمد اسحاق نے ۶؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ۱۶؍رن بنائے۔ افغانستان اے نے۱۸ء۱؍ اوورس میں ۳؍ وکٹ پر۱۳۴؍ رن بنائے اور میچ ۷؍ وکٹ سے جیت لیا۔ سری لنکا کی جانب سے سہان آراچھیگے، دشن اور احسان ملنگا نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سہان آراچھیگے ( ناٹ آؤٹ۶۴؍رن )، نیمیش ویمکتی (۲۳؍رن ) اور پون رتھنائیکے (۲۰؍ رن) کی اننگز کی مدد سے مقررہ۲۰؍ اوورس میں ۷؍ وکٹ پر۱۳۳؍ رن بنائے۔ سری لنکا کی شروعات بہت خراب رہی اور۱۵؍رن کے اسکور پر اس کے ۴؍ وکٹ گر گئے۔ یاسودا لنکا (ایک)، لاہیرو اُدارا (۵؍رن)، کپتان نوانیڈو فرنانڈو (۴) اور آہان وکرما سنگھے ۴؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ افغانستان اے کی جانب سے بلال سمیع نے ۴؍ وکٹ حاصل کئے۔ اے ایم غضنفر نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK