• Tue, 11 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

۱۴؍سال بعد آسٹریلیا نے سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز جیتی

Updated: February 10, 2025, 11:37 AM IST | Agency | Galle

آسٹریلیا نے ۲؍میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں سری لنکا کوکلین سویپ کیا۔

Australia beat Sri Lanka at their home. Photo: INN
آسٹریلیا کی ٹیم نے سری لنکا کو اس کے ہی گھر پر مات دے دی۔ تصویر: آئی این این

 آسٹریلیا نے میتھیو کنمین اورناتھن لاین  (۴ ؍وکٹ) کی عمدہ بولنگ اور بلے بازی کی بدولت سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن اتوار کو ۹؍ وکٹ سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے ۲؍ ٹیسٹ میچوں کی سیریز۰۔۲؍ سے جیت لی ہے۔آسٹریلیا نے سری لنکا کو اس کے  ہوم گراؤنڈ پر۲۰۱۱ء کے بعد پہلی بار سیریز میں شکست دی۔  واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ  چمپئن  شپ کا فائنل رواں برس آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان لارڈس میں کھیلا جائے گا۔
   سری لنکا نے کل ۸؍ وکٹوں پر۲۱۱؍ رن سے دوبارہ کھیل شروع کیا۔ سری لنکا نے صبح کے سیشن میں اپنے سنیچر کے  اسکور میں ابھی ۶؍ رن کا اضافہ کیا تھا جب ناتھن لاین نے کوسل مینڈس (۵۰؍رن) کو آؤٹ کر کے آسٹریلیا کو ۹؍ویں کامیابی دلائی۔ اس کے بعد بو ویبسٹر نے لہیرو کمارا (۹؍رن) کو آؤٹ کر کے سری لنکا کی دوسری اننگز ۲۳۱؍رن پر سمیٹ دی۔  آسٹریلیا کو جیت کے لیے ۷۵؍ رن کا ہدف ملا۔ آسٹریلیا نے یہ ہدف۱۷ء۴؍ اوورس میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا اور اپنی دوسری ٹیسٹ  کامیابی حاصل کر لی۔ آسٹریلیاکا گرنے والا واحد وکٹ ٹریوس ہیڈ(۲۰؍رن) کی تھی۔ انہیں پربھات جے سوریا نے آؤٹ کیا۔ عثمان خواجہ(۲۷؍رن)  اور مارنس لبوشین  ناٹ آؤٹ ۲۶؍رن رہے۔ ۱۵۶؍ رن کی شاندار اننگز کھیلنے والے ایلکس کیری کو `پلیئر آف دی میچ  اور سیریز میں۲۷۲؍ رن بنانے والے آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ کو `پلیئر آف دی سیریز  کا اعزاز دیا گیا۔    اس سے قبل سری لنکا نے پہلی اننگز میں دنیش چندیمل (۷۴؍رن) اور کوسل مینڈس (  ناٹ آؤٹ ۸۵؍رن) کی اننگز کی بدولت۲۵۷؍  رن بنائے تھے۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں ایلکس کیری (۱۵۶؍رن) اور کپتان اسٹیو اسمتھ (۱۳۱؍رن) کی شاندار اننگز کی بدولت ۴۱۴؍ رن بنائے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK