ہندوستان کے ہردئے چھیڈا، انوش اگروال، دیویاکرتی سنگھ اور سدیپتی ہجیلا کی ڈریسج ٹیم نے ایشین گیمز میں طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔
EPAPER
Updated: September 27, 2023, 11:20 AM IST | Agency | Hangzhou
ہندوستان کے ہردئے چھیڈا، انوش اگروال، دیویاکرتی سنگھ اور سدیپتی ہجیلا کی ڈریسج ٹیم نے ایشین گیمز میں طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔
ہندوستان کے ہردئے چھیڈا، انوش اگروال، دیویاکرتی سنگھ اور سدیپتی ہجیلا کی ڈریسج ٹیم نے منگل کو ایشیائی کھیلوں کی گھڑ سواری میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔ چین میں جاری ۱۹؍ ویں ایشیائی کھیلوں میں منگل کو ٹونگلو گھڑ سواری مرکز میں گھڑسواری ٹیموں نے مقابلہ شروع کیا، جہاں تمام چاروں ہندوستانی گھڑ سواروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سونے کے تمغےپر قبضہ کرلیا۔
اپنے گھوڑے ایٹرو پر سوار انوش اگروال ۷۱ء۰۸۸؍پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے رہے۔ کیمکس پروایمرالڈپر سوار ہردے چھیڈا ۶۹ء۹۴۱؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جب کہ دیو کرتی سنگھ نے۶۸ء۱۷۶؍ پوائنٹس اور سدیپتی ہجیلا نے گھوڑے کے ساتھ چناسکی نے ۶۶ء۷۰۶؍ پوائنٹس حاصل کئے۔
ہندوستانی ٹیم کے کل اسکور میں سب سے بہترین ۳؍ اسکور انوش اگروال ۷۱ء۰۸۸، ہردئے چھیڈا ۶۹ء۹۴۱، دیویا کرتی سنگھ ۶۸ء۱۷۶؍ تھے۔ ان تینوں کا مشترکہ اسکور ۲۰۹ء۲۰۵؍ تھا اور گولڈ میڈل جیتا۔ جبکہ چین کے ہوانگ ژوکین (۶۸ء۱۷۶)، راؤ جیائی (۶۹ء۲۶۵) اور لان چاو (۶۷ء۴۴۱) نے ۲۰۴ء۸۸۲؍ کا مشترکہ اسکور حاصل کیا اور چاندی کا تمغہ جیت لیا ۔ہانگ کانگ، چین کی چن سمانتھا گریس (۶۵ء۳۵۳)، ہو یواین یان اینی (۶۸ء۳۲۳) اور سیو جیکولین ونگ ینگ (۷۱ء۱۷۶) نے ۲۰۴ء۸۵۲؍ کے مشترکہ اسکور کے ساتھ کانسہ کا تمغہ جیت لیا۔انفرادی درجہ بندی کے مطابق، انوش اگروال اور ہردئے چھیڈا ،سیو جیکولین ونگ ینگ کے بعد دن کے دوسرے اور تیسرے بہترین اسکورر تھے۔ چاروں ہندوستانی سوار بدھ کو انفرادی ڈریسج انٹرمیڈیٹ وَن مرحلے میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ۱۹۸۲ء کے بعد ہندوستان نے گھڑ سواری میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔
وزیر اعظم نے گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دی
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہانگزو میں منعقدہ۲۰۲۲ء کے ایشیائی کھیلوں میں ۴۱؍سال بعد گھڑسواری ڈریسج ٹیم مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتنے پر، ہردئے چھیڈا،انوش اگروال، دیویاکرتی سنگھ اور سدیپتی ہجیلاکو مبارکباد دی ہے۔وزیر اعظم نے اپنے پوسٹ کہا کہ ’’یہ انتہائی فخر کی بات ہے کہ کئی دہائیوں کے بعد، ہماری گھڑسواری ڈریسج ٹیم نے ایشیائی کھیلوں میں سونے کا تمغہ جیتا ہے!ہردئے چھیڈا، انوش اگروال، دیویاکرتی سنگھ اور سدیپتی ہجیلا نے بے مثال مہارت، ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا ہے اور بین الاقوامی سطح پر ہماری قوم کو عزت بخشی ہے۔میں اس تاریخی کامیابی پر ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔‘‘ وزیراعظم نے ایشیائی کھیلوں میں لڑکیوں کے – آئی ایل سی اے۴؍ مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر نیہا ٹھاکر کو بھی مبارک باد دی ہے۔وزیراعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ’’لگن اور مسلسل محنت کی ایک تابناک مثال!‘‘