• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سری لنکا کو کلین سویپ کرنے کے بعد واشنگٹن نے سوریہ کی پزیرائی کی

Updated: August 01, 2024, 12:20 PM IST | Plague

ہندوستان نے ٹی ۲۰؍ سیریز پر ۰۔ ۳؍سے قبضہ کرلیا۔ ٹیم انڈیا نے تیسرا مقابلہ سپراوور میں جیت لیا۔

 Indian team with trophy. Photo: PTI.
انڈین ٹیم ٹرافی کے ساتھ۔ تصویر: پی ٹی آئی۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر واشنگٹن سندر نے سری لنکا کے ساتھ تیسرے ٹی۲۰؍ میچ کے بارے میں کہا کہ ٹیم کے کپتان سوریہ کمار یادو کے جرأت مندانہ فیصلے کی وجہ سے ہم کامیاب رہے۔ خیال رہےکہ تیسرا ٹی ۲۰؍ میچ ہندوستان نے سپراوور میں جیت لیا اور سیریز پر ۰۔ ۳؍سے قبضہ کرکے سری لنکا کو کلین سویپ کیا۔ 
منگل کی دیر رات اس میچ میں فتح کے بعد واشنگٹن نے کہاکہ سچ پوچھیں تو ان کی کپتانی کی صلاحیت حیرت انگیز ہے۔ ایک وقت میں ۱۲؍ گیندوں پر ۱۲؍رن درکار تھے اور پھر۱۲؍ گیندوں پر ۹؍ رن درکار تھے ایسے وقت میں رنکو سنگھ کو کشال پریرا جیسے بلے باز کے خلاف گیند کروانا اور آخری اوور خود کرنا ایک جرأت مندانہ فیصلہ تھا۔ ہم نے وہ میچ تقریباً جیت لیا تھا۔ ہم سب جانتے ہیں کہ سوریہ جب بلے بازی کرنے جاتے ہیں تو وہ بہت ہمت سے کھیلتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کپتانی میں بھی ایسی ہی ہمت دکھا رہے ہیں۔ بڑی حد تک اس جیت کا سہرا ان کے ہی سرباندھا جانا چاہئے۔ 
انہوں نے کہاکہ ’’میں محسوس کرتا ہوں کہ میں نے جو بھی کام کیا ہے وہ سب بھگوان کا آشیرواد تھا۔ میں صرف اپنے آپ کو پرسکون رکھنے کی کوشش کر رہا تھا۔ میں صرف اس بات پر توجہ مرکوز کرنا چاہتا تھا کہ مجھے کیا کرنا ہے۔ میں خاص طور پر سوریہ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس (سپر اوور) میں گیند میرے حوالے کی۔ ہم نے ان کے بلے بازوں پر کچھ ہوم ورک کیا۔ ظاہر ہے کہ وکٹ سے تھوڑی بہت مدد مل رہی تھی، اس لئے مجھے زیادہ کچھ کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی تھی۔ مجھے صرف صحیح لینتھ پر گیند کرنی تھی۔ 
ٹیم انڈیا کے کپتان سوریہ کمار یادو نے کہا کہ میچ کے آخری ۲؍ اوورس سے زیادہ اہم بات یہ تھی کہ ۳۰؍ رن کے اسکور پر ۴؍ وکٹ اور۴۸؍رن کے اسکور پر ۵؍ وکٹ گنوانے کے بعد ہمارے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور کھیل کو مخالف ٹیم کی پہنچ سے باہر کردیا۔ میں نے محسوس کیا کہ اس پچ پر ۱۴۰؍رن کے آس پاس کا اسکور قابل دفاع اسکور ہوگا۔ جب ہم میدان پر جا رہے تھے تو میں نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ میں نے ایسے کئی میچ دیکھے ہیں۔ اگر ہم اگلے ایک سےڈیڑھ گھنٹے تک محنت کریں تو ہم یہ میچ آسانی سے جیت سکتے ہیں۔ 
خیال رہے کہ شبھمن گل (۳۹؍رن)، ریان پراگ (۲۶؍رن) اور واشنگٹن سندر (۲۵؍رن) کی اننگز کی بنیاد پر ہندوستان نے سری لنکا کو تیسرے ٹی۲۰؍ میچ میں منگل کو جیت کیلئے ۱۳۸؍رن کا ہدف دیا ہے۔ لیکن سری لنکا کی ٹیم مقررہ ۲۰؍اوور میں ۸؍وکٹ کے نقصان پر ۱۳۷؍ رن ہی بنا سکی۔ میچ میں ہندوستان نے ۹؍وکٹ پر ۱۳۷؍رن بنائے تھے۔ اس طرح اسکور برابر ہوا اور میچ کا فیصلہ کرنے کیلئے سپراوور کروایا گیا تھا۔ سپراوور میں ہندوستان سری لنکا کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی اور سیریز ۰۔ ۳؍سے قبضہ کرلیا۔ واشنگٹن بہتر کھلاڑی رہے۔ کپتان سوریہ کمار یادو ٹی ۲۰؍ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK