• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

۲۶؍ رن پر۶؍ وکٹیں گنوانے کے بعد بنگلہ دیش کی شاندار واپسی، لٹن داس کی سنچری

Updated: September 02, 2024, 11:18 AM IST | Rawalpindi

پاکستان کے ۲۷۴؍ رن کے جواب میں بنگلہ دیش۲۶۲؍ رنوں پر آل آؤٹ، خرم شہزاد کی عمدہ گیند بازی، ۵؍ وکٹ لئے، دوسری اننگز میں پاکستان کی خراب شروعات، ۹؍ رن پر ۲؍ وکٹ گنوائے دئیے۔

Liton Das receiving the award after making the century. Photo: PTI.
لٹن داس سنچری بنانے کے بعدداد وصول کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان کے ۲۷۴؍ رن کے جواب میں بنگلہ دیش نے ٹیسٹ کے تیسرے دن ۲۶۲؍ رن بنائے۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان کے ۹؍ رن پر ۲؍ وکٹ گر چکےتھے۔ ٹیم کو ۲۱؍رن کی سبقت حاصل ہوچکی تھی۔ بنگلہ دیش اپنی پہلی اننگز میں ایک موقع پر۲۶؍ رن پر۶؍ وکٹیں گنوا چکا تھا اور ایسا لگ رہا تھا کہ ٹیم ۵۰؍ رن بھی نہیں بنا پائے گی لیکن یہاں سے لٹن داس نے ۱۳۸؍ اور مہدی حسن معراج نے ۷۸؍ رن بنا کرٹیم کو قابل احترام اسکور تک پہنچا دیا۔ پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے۶؍ وکٹیں حاصل کیں۔ 
لٹن ا ور مہدی کے درمیان ۱۶۵؍رنوں کی شراکت 
ایک وقت بنگلہ دیش صرف۲۶؍ رن پر ۶؍ وکٹیں گنوا چکا تھا۔ اس کے بعد لٹن داس اور مہدی حسن بنگلہ دیش کی پاری کو ۱۹۰؍ رنوں تک لے گئے۔ دونوں کے درمیان۱۶۵؍ رن کی شراکت ہوئی۔ یہ شراکت مہدی کی وکٹ کے ساتھ ٹوٹ گئی۔ 
خرم شہزاد کے ۶؍ وکٹ 
بنگلہ دیش نے پہلے دن۱۰؍ رن کے اسکور سے کھیلنا شروع کیا۔ خرم شہزاد نے اوپنرز شادمان اسلام اور ذاکر حسن کو پویلین بھیجا۔ کپتان نظم الحسن کو خرم نے بولڈ کیا۔ اس کے بعد میر حمزہ نے۲؍وکٹیں حاصل کیں۔ گزشتہ میچ میں سنچری بنانے والے مشفق الرحیم صرف۳؍ رن بنا سکے۔ شکیب الحسن۲؍ رن بنانے کے بعد خرم شہزاد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ بنگلہ دیش۲۶؍ رن پر۶؍وکٹیں گنوا چکا تھا۔ یہاں سے لٹن داس کی سنچری اور مہدی حسن معراج کی ففٹی کی بنیاد پر ٹیم نے ۲۶۲؍ رن بنائے۔ اس طرح ٹیم صرف۱۲؍ رن سے پیچھے رہ گئی۔ پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے۶؍ وکٹیں حاصل کیں۔ میر حمزہ اور سلمان علی آغا نے۲-۲؍وکٹیں حاصل کیں۔ 
پاکستان نے۴؍اوور میں ۲؍وکٹیں گنوا دیں 
پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز بھی تیسرے سیشن میں ہی کیا۔ ٹیم نے ۳ء۴؍ اوورز میں ۹؍ رن کے اسکور پر۲؍ وکٹیں گنوا دیں۔ عبداللہ شفیق۳؍ اورنائٹ واچ مین خرم شہزادصفر پر پویلین لوٹ گئے۔ صائم ایوب ۶؍رن کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔ 
واضح رہے کہ میچ کے دوسرے دن سنیچر کو ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرنے اتری پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں ۲۷۴؍ رن پر ڈھیر ہوگئی۔ ٹیم کی جانب سے صائم ایوب(۵۸)، کپتان شان مسعود(۵۷) اور آغا سلمان(۵۴) نے نصف سنچری بنائی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے اسپن گیند بازمہدی حسن معراج نے۵؍ وکٹیں حاصل کیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK