• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مینزٹیم کے بعد خواتین نے بھی جنوبی افریقہ کا شکار کیا

Updated: July 02, 2024, 11:26 AM IST | Agency | Chennai

واحد ٹیسٹ میں خواتین ٹیم انڈیا نے۱۰؍ وکٹ سے مہمان ٹیم کو روند دیا۔ راناکو پلیئر آف دی میچ منتخب کیا گیا۔ ہندوستان کو معمولی ہدف ملا تھا۔

The Indian women`s team is seen with the trophy after the victory while Jemima Rodriguez is busy taking a selfie. Photo: INN
ہندوستان کی خواتین ٹیم کامیابی کے بعد ٹرافی کے ساتھ نظر آرہی ہے جبکہ جمائمہ روڈریگیز سیلفی لینے میں مصروف ہیں۔ تصویر : آئی این این

ہندوستان کی مینز ٹیم کے بعد خواتین ٹیم نے بھی جنوبی افریقہ شکار کرلیا۔ خواتین ٹیم انڈیا نے بلے بازوں اور گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت پیر کو ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن جنوبی افریقہ کو۱۰؍ وکٹ سے شکست دے کر واحد ٹیسٹ میچ کی سیریز جیت لی ہے۔ خیال رہے کہ سنیچر کی دیر رات ہندوستان کی مردوں کی ٹیم نے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کی مینز ٹیم کو ۷؍رن سے شکست دے کر خطاب جیتا تھا۔ 
 اس سے قبل ہندوستانی گیند بازوں نے فالو آن کھیلنے والی جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن دوسری اننگز میں ۳۷۳؍ رن پر آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد ہندوستان کو جیت کیلئے ۳۷؍ رن کا ہدف ملا تھا جسے ستیش شبھا ناٹ آؤٹ۱۳؍رن اور شیفالی ورما ناٹ آؤٹ ۲۴؍رن کی مدد سے۹ء۲؍ اوورس میں حاصل کرکے میچ ۱۰؍ وکٹوں سےجیت لیا۔ جنوبی افریقہ نے پیر کی صبح اتوار کے ۲؍ وکٹ پر۲۳۲؍ رن سے آگے کھیلنا شروع کیاتھا، ابھی وہ اسکور میں ۳۲؍ رن کا اضافہ ہی کر پائی تھی کہ دپتی شرما نے ماریزان کاپ (۳۱؍رن) کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو تیسری کامیابی دلائی۔ اسکور میں ابھی ۲؍ رن کا اضافہ ہوا تھا جب اسنیہ رانا نے ڈیلمی ٹکر (صفر) کو پویلین بھیج دیا۔ اوپننگ بلے باز کپتان لورا وولفرٹ اور نادین ڈی کلرک نے اننگز کو سنبھالا۔ لورا وولفرٹ ۱۲۲؍ رن بناکر آؤٹ ہوئیں۔ نادین ڈی کلرک ۶۱؍رن، سینالو جافتا۱۵؍رن، اینری ڈرکسن ۵؍رن، ٹومی سیخوخونے ۶؍رن اور مساباتا کلاس ۲؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ ہندوستانی بولنگ نے جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم کو دوسری اننگز میں ۳۷۳؍ رن پر سمیٹ دیا۔ ہندوستان کی جانب سے اسنیہ رانا، دپتی شرما اور راجیشوری گائیکواڑ نے ۲۔ ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ پوجا وستراکر، شیفالی ورما اور ہرمن پریت کور کو ایک ایک وکٹ ملا۔ 
 اس سے قبل میچ کے تیسرے روز سنی لوئس (۱۰۹؍رن) کی سنچری اور کپتان لورا وولفرٹ ناٹ آؤٹ۹۳؍رن کی اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں ۳۳۷؍ رن سے پیچھے رہنے کے بعد کھیل ختم ہونے تک ۲؍ وکٹ پر۲۳۲؍ رن بنالئے تھے۔ فالو آن کھیلنے والی جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز کا آغاز بھی اچھا نہیں رہا، اینیکا بوش( ۹؍رن) کا وکٹ گنوانے کے بعد مشکل میں پڑ گئی تھی۔ ایسے وقت میں سن لوئس اور کپتان لورا وولفرٹ نے اننگز کو سنبھالا۔ دوسرے وکٹ کی شکل پرسن لوئس۱۰۹؍رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ دن کا کھیل ختم ہونے تک جنوبی افریقہ نے ۲؍ وکٹوں پر۲۳۲؍ رن بنا لئے ہیں، حالانکہ وہ اب بھی۱۰۵؍ رن پیچھے ہے۔ کپتان لورا وولفرٹ ناٹ آؤٹ ۹۳؍رن اور ماریزان کاپ ۱۵؍ رن بناکر کریز پر موجود ہیں۔ ہندوستان کی جانب سے دوسری اننگز میں دپتی شرما اور ہرمیت کور نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ اس سے قبل اسنیہ رانا (۸؍ وکٹ) کے شاندار اسپیل کی بدولت ہندوستانی خواتین ٹیم نے بلے بازی کے لئے مفید چیپاک کی فلیٹ پچ پر مہمان جنوبی افریقہ کو اتوار کو اننگز میں ۲۶۶؍ رن پر ڈھیر کرکے ۳۳۷؍ رن کی برتری حاصل کرلی تھی۔ صبح، جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں ۴؍ وکٹوں پر۲۳۶؍ رن کے اسکور سے آگے کھیلنا شروع کیاتھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK