• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ابھیشیک شرما کی جارحانہ بلے بازی، ۲۸؍گیندوں پر سنچری بنائی

Updated: December 06, 2024, 3:40 PM IST | Agency | Rajkot

پنجاب کے افتتاحی بلے باز ابھیشیک شرما نے سید مشتاق علی ٹرافی میں جمعرات کو میگھالیہ کے خلاف ریکارڈ ۲۸؍گیندوں میں سنچری بنائی۔ اس کے ساتھ ہی وہ روی پٹیل کے ساتھ تیز ترین ٹی۔۲۰؍ سنچری بنانے والے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

Abhishek Sharma showed aggressive batting. Photo: INN
ابھیشیک شرما نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ تصویر: آئی این این

پنجاب کے افتتاحی بلے باز ابھیشیک شرما نے سید مشتاق علی ٹرافی میں جمعرات کو میگھالیہ کے خلاف ریکارڈ ۲۸؍گیندوں میں سنچری بنائی۔ اس کے ساتھ ہی وہ روی پٹیل کے ساتھ تیز ترین ٹی۔۲۰؍ سنچری بنانے والے ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔
  ۱۴۳؍رنوں کے ہدف کے تعاقب میں ہرنور سنگھ کے ساتھ اوپنر کے طور پر میدان میں آنے والے ابھیشیک نے شاندار بلے بازی کی اور ۲۹؍گیندوں میں ناٹ آؤٹ ۱۰۶؍رن بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں ۸؍ چوکے اور ۱۱؍چھکے لگائے۔ ابھیشیک کی اس جارحانہ اننگز کی بدولت پنجاب نے ۹ء۳؍ اوور میں ۳؍ وکٹ پر ۱۴۴؍رن بنا کر میچ جیت لیا۔ گروپ’ اے‘ میں ۷؍ میچوں میں پنجاب کی یہ پانچویں جیت ہے اور اس جیت کے ساتھ ہی اس نے ناک آؤٹ میں جانے کے لئے اپنے نیٹ رن ریٹ میں بھی اضافہ کیا ہے۔
  ۲۸؍ گیندوں میں بنائی گئی یہ سنچری اب دنیا کی مشترکہ دوسری تیز ترین سنچری ہے۔ تیز ترین سنچری کا ریکارڈ ایسٹونیا کے ساحل چوہان کے نام ہے۔ واضح رہے کہ ساحل چوہان نے رواں سال جون میں قبرص کے خلاف ۲۷؍گیندوں میں سنچری بنائی تھی۔
  اس سے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے میگھالیہ نے ۲۰؍اوور میں ۷؍ وکٹ پر ۱۴۲؍رن بنائے تھے۔ میگھالیہ کے ارپت بھٹیورا نے سب سے زیادہ ۳۱؍رن بنائے۔یوگیش تیواری (۲۰)، لیری سنگما (۲۱)، جسکیرت سنگھ (۱۵)، ایبتلانگ تھابہ (۱۷) اور آرین سنگما (۱۳) رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK