• Tue, 28 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سابق کرکٹر اجے جڈیجا جام نگر تخت شاہی کے جانشین قرار

Updated: October 12, 2024, 6:31 PM IST | Gandhi Nagar

ہندوستانی کرکٹ کے مشہورکھلاڑی اجے جڈیجا جن کا تعلق جام نگرکےشاہی گھرانے سے ہے انہیں جام نگر کے شاہی تخت کا جانشین مقرر کیا گیا ہے۔

Former cricketer Ajay Jadeja. Photo: INN
سابق کرکٹراجے جڈ یجا۔تصویر: آئی این این

سابق کرکٹر جڈیجا کا تعلق مشہور کرکٹررنجیت سنگھ کے سلسلہ نسب سے ہے جنہوں نے ۱۹۰۷ء سے ۱۹۳۳ء تک حکمرانی کی۔ سنیچر کو دسہرا کے موقع پرگجرات کے جام نگر کے مہاراجا نے اپنے بھتیجے اجے جڈیجا کو تخت کاجانشین نامزد کرنے کا اعلان کیا۔۵۳؍ سالہ جڈیجا نے ۱۹۶؍ یکروزہ اور ۱۵؍ ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں، جام نگر کی شاہی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ جام نگر کے مہاراجہ شتروسالیاسنگھ جڈیجہ، کرکٹر کے والد دولت سنگھ جی جڈ یجا کے چچیرے بھائی ہیں، جو ۱۹۷۱ء سے ۱۹۸۴؍ تک جام نگر سے تین بار رکن اسمبلی رہ چکے ہیں، اپنے بیان میں کہا کہ ’’ میں دسہرا کے موقع پر بہت خوش ہوں مجھے اجے جدیجا کی صورت میں میری مشکل کا حل مل گیا ہے، ان کا تقرر جام نگر کی عوام کیلئے کافی سود مندہوگا، میں ان کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے یہ جانشینی قبول کی۔‘‘واضح رہے کہ مہاراجا شترولیا سنگھ بھی کرکٹر تھے ، انہوں نے ۱۹۶۶ء-۶۷ء میں رنجی ٹرافی میں سوراشٹر کی کپتانی کی تھی، اور سوراشٹر کرکٹ اسو سی ایشن کے سربراہ رہ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK