Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

اکشے کمار کی ’’اسکائی فورس‘‘ ۲۱؍ مارچ کو امیزون پرائم پر ریلیز ہوگی

Updated: March 19, 2025, 2:39 PM IST | Mumabi

اکشے کمار اور ویر پہاڑیا کی اداکاری سے سجی فلم ’’اسکائی فورس‘‘ ۲۱؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو امیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اکشے کمار اور ویر پہاڑیا کی ’’اسکائی فورس‘‘ او ٹی ٹی پر ریلیز ہونے کیلئے تیار ہے۔ اسکائی فورس، ہندوستان کے پہلے فضائی حملے پر مبنی ہے جو ۲۴؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں سارہ علی خان اور نمرت کور نے بھی اہم کردار ادا کئے ہیں۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by prime video IN (@primevideoin)

اپنے انسٹاگرام پر اکشے اور ویر نے ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں دونوں مشہور ہک اسٹیپس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’’۲۱؍ مارچ کو اسکائی فورس پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: ابھیشیک’’کنگ ‘‘ میں شاہ رخ کے مقابل، فلمساز دپیکا یاکرینہ کو شامل کرنے کے خواہاں

سندیپ کیولانی اور ابھیشیک انیل کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ ایکشن ڈرامہ فلم ہندوستان کے پہلے فضائی حملے ۱۹۶۵ء کی ہندوستان پاکستان فضائی جنگ میں پاکستان کے سرگودھا ایئربیس پر حملے کے گرد مرکوز ہے۔ اکشے کمار نے ونگ کمانڈر کمار اوم آہوجا (اوم وی پرکاش کی افسانہ نگاری) کا کردار ادا کیا ہے۔ دریں اثنا، ویر پہاڑیا بطور ٹی کرشنا وجیا ’’ٹبی‘‘ کی شکل میں ہے۔ اس فلم کے ساتھ ویر پہاڑیا نے بالی ووڈ میں قدم رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: امیتابھ بچن مئی میں ’’کالکی ۲‘‘ کی شوٹنگ شروع کریں گے

ساکنلک رپورٹ کے مطابق، باکس آفس پر اپنے تیسرے ہفتے میں اسکائی فورس نے مجموعی طور پر ۸۵ء۱۰۷؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ کام کے محاذ پر اکشے کمار جلد ہی ’’کناپا‘‘ سے تیلگو فلم میں ڈیبیو کرنے والے ہیں۔ یہ فلم ۲۵؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی جس میں وشنو مانچو، پربھاس، کاجل اگروال، موہن بابو، مادھو، اور موہن لال بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK