• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کنگز کپ کے فائنل میں النصر کی شکست، رونالڈو رو پڑے

Updated: June 02, 2024, 1:16 PM IST | Agency | Jeddah

تجربہ کار اور اسٹارفٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کنگز کپ کے فائنل میں اپنی ٹیم النصر کی الہلال کے ہاتھوں شکست کے بعد اپنے آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکے۔

Cristiano Ronaldo. Photo: INN
کرسٹیانو رونالڈو۔ تصویر : آئی این این

تجربہ کار اور اسٹارفٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کنگز کپ کے فائنل میں اپنی ٹیم النصر کی الہلال کے ہاتھوں شکست کے بعد اپنے آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکے۔ رونالڈو جب اپنی ٹیم کی شکست کے بعد اسٹیڈیم سے باہر آئے تو ان کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ یہ مسلسل دوسرا سیزن ہے کہ رونالڈو کی موجودگی کے باوجود النصر کی ٹیم سعودی عرب میں کوئی بڑا ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔ 
 الہلال فٹبال کلب نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں میچ۴۔ ۵؍گول سے جیت لیا۔ اضافی وقت کے بعد بھی دونوں ٹیمیں ۱۔ ۱؍ گول سے برابر تھیں جس کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لیا گیا۔ رونالڈو ٹیم کی شکست کے بعد مایوسی کے عالم میں زمین پر لیٹ گئے اور ساتھی کھلاڑیوں نے انہیں تسلی دی۔ کرسٹیانورونالڈو نے دسمبر۲۰۲۲ء میں النصر میں شمولیت اختیار کی۔ 
 النصر فٹبال کلب کو اس شکست کا سامنا سعودی پرو لیگ سیزن کے اختتام کے ۴؍ دن بعد کرنا پڑا ہے۔ النصر پرو لیگ میں الہلال کے بعد دوسرے نمبر پر رہا۔ الہلال نے اپنے حریف کو ۱۴؍ پوائنٹس کے بڑے فرق سے پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ رونالڈو کے لئے یہ راحت کی بات تھی کہ انہوں نے سعودی پرو لیگ کے اس سیزن میں ریکارڈ۳۵؍ گول کئے تھے۔ سعودی پرو لیگ میں زیادہ گول کرنے کیلئے انہیں گولڈن بوٹ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ رونالڈو نے اس سیزن میں اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK