• Mon, 30 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

رونالڈو کی بدولت النصر فٹبال کلب کامیاب

Updated: September 22, 2024, 11:48 AM IST | Agency | Riyadh

سعودی پرو لیگ میں النصر نے الاتفاق فٹبال کلب کو ۰۔۳؍گول سے مات دے دی۔

Cristiano Ronaldo. Photo: INN
کرسٹیانو رونالڈو۔ تصویر : آئی این این

سعودی پرولیگ میں کرسٹیانو رونالڈو اپنے فٹبال کلب النصر کے لئے ہر میچ میں بہتر کارکردگی کامظاہرہ کررہے ہیں۔ جمعہ کی دیر رات ہونے والے میچ میں ان کے گول کی بدولت النصر کلب نے الاتفاق فٹبال کلب کو ۰۔ ۳؍گو ل سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں پورے ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔ 
 جمعہ کی دیر رات ہونے والے میچ میں کرسٹیانو رونالڈو نے پہلے ہاف سے ہی جارحانہ انداز اختیار کیا اور حریف ٹیم کے خلاف مسلسل کوشش کی۔ انہیں ۳۳؍ویں منٹ میں کامیابی ملی اور اس کا انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ النصر کو پہلی کامیابی دلائی۔ ۳۳؍ویں منٹ میں مہمان کلب النصر کو پنالٹی ملی اورپرتگال کے اسٹار نے اسے گول میں تبدیل کر کے اسکور ۰۔ ۱؍گول کردیا۔ اس گول کے بعد فرسٹ میں کوئی اور گول نہیں ہوا۔ 
 میچ کے دوسرے ہاف میں بھی النصر کے کھلاڑیوں نے حریف ٹیم پر مسلسل حملے کئے اور گول کرنے کی پوری کوشش کی۔ ۵۶؍ویں منٹ میں سادیو مانے نے اپنی صلاحیت کامظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے کھلاڑی یس نجدی کو پاس دیا جنہوں نے ٹیم کی برتری کو دُگنا کردیا۔ میچ کے ۷۰؍ویں منٹ میں سادیو مانے نے ایک اور شاندار پاس دیا۔ اس پاس پر تالسسکا نے گول کرکے النصر کا اسکور ۰۔ ۳؍گول کردیا۔ میچ کے اختتام تک پھر کوئی گول نہیں ہوسکا اور حریف ٹیم کو شکست برداشت کرنی پڑی۔ 
 اس جیت کے بعد النصر کو پورے ۳؍پوائنٹس ملے ہیں اور وہ ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر ہے۔ النصر کی ٹیم اس سیزن میں خطاب جیتنے کی پوری کوشش کررہی ہے۔ ۴؍ میچوں کے بعد النصر کے ۴؍ میچوں میں کل ۸؍پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ الاتحاد کی ٹیم ۳؍میچوں میں ۹؍پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے۔ حالانکہ الہلال کے بھی اتنے میچوں میں ۹؍پوائنٹس ہیں لیکن گول کے فرق کی وجہ سے وہ دوسرے نمبر پر ہے۔ تیسرے نمبرپر موجود الاتفاق کے ۴؍میچوں میں ۹؍پوائنٹس ہیں۔ اس کے بعد پانچویں نمبرپر الاہلی فٹبال کلب ہے جس کے ۴؍میچوں میں صرف ۷؍پوائنٹس ہیں۔ میچ کے بعد النصر کے اسٹار کھلاڑی رونالڈو نے کہاکہ ٹیم کیلئے میچ کا پہلا گول کرنا اہم ہوتاہے اور میں نے پنالٹی کو گول میں تبدیلی کرکے اپنی ٹیم کیلئے جیت کی راہ ہموار کردی۔ انہوں نے کہاکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی اچھا کھیل رہے ہیں اور امید کررہے ہیں کہ اس بار سعودی پرو لیگ پر النصر کا قبضہ ہوگا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK