• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

امریکی فٹبال ٹیم کی سابق کپتان ایلکس مورگن کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

Updated: September 11, 2024, 3:17 PM IST | Agency | New York

امریکی فٹبال ٹیم کی سابق کپتان ایلکس مورگن نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ ایک دن پہلے انہوں نے ویمنز سوکر لیگ میں سان ڈیاگو ویوز کیلئے اپنے کریئر کا آخری میچ کھیلا، حالانکہ ان کی ٹیم نارتھ کیرولینا کے خلاف ۱۔۴؍گول سے ہار گئی تھی، ڈیاگو کیلئے یہ مورگن کا ۶۳؍ واں میچ تھا۔

Alex Morgan. Photo: INN
ایلکس مورگن۔ تصویر : آئی این این

امریکی فٹبال ٹیم کی سابق کپتان ایلکس مورگن نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ ایک دن پہلے انہوں نے ویمنز سوکر لیگ میں سان ڈیاگو ویوز کیلئے اپنے کریئر کا آخری میچ کھیلا، حالانکہ ان کی ٹیم نارتھ کیرولینا کے خلاف ۱۔۴؍گول سے ہار گئی تھی، ڈیاگو کیلئے یہ مورگن کا ۶۳؍ واں میچ تھا۔ انہوں نے اس لیگ میں اپنا ۱۵۰؍ واں میچ کھیلا۔
 ۳۵؍ سالہ مورگن نے اپنے۱۶؍ سالہ طویل بین الاقوامی کریئر میں ۲؍ اولمپکس تمغے اور۲؍ فیفا ورلڈ کپ جیتے۔ مورگن نے امریکی قومی ٹیم کیلئے  ۲۲۴؍ میچ کھیلے۔ وہ ۱۲۳؍ گول کے ساتھ۹؍ویں سب سے زیادہ میچ کھیلنے والی اور۵؍ویں سب سے زیادہ گول کرنے والی کھلاڑی بھی ہیں۔ مورگن وہی فٹبالر ہیں جنہوں نے سب سے پہلے خواتین کھلاڑیوں کی برابر تنخواہ کیلئے  آواز اٹھائی تھی۔
 مورگن نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر امریکی فٹبال میں مرد اور خواتین کھلاڑیوں کیلئے یکساں تنخواہ کا معاملہ اٹھایا۔ ۲۰۱۹ء میں یو ایس ساکر کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ کھلاڑیوں نے امریکی فٹبال پر صنفی امتیاز اور غیر مساوی تنخواہ کا الزام لگایا۔۶؍ سال کی لڑائی کے بعد انہیں۲۰۲۲ء میں کامیابی ملی اور امریکہ کی مردوں اور خواتین کی ٹیموں کو برابر تنخواہ دینے کا معاہدہ طے پایا۔
 ۲؍ اولمپکس اور۲؍ ورلڈ کپ جیتے لیکن پیرس  میں اولمپکس ٹیم میں جگہ نہیں ملی، مورگن نے ۲۰۰۸ء میں انڈر۲۰؍ کی سطح سے قومی ٹیم میں اپنے کریئر کا آغاز کیا۔ ۲۰۱۰ء میں سینئر ٹیم کیلئے  آغاز کرنے کے بعد، مورگن ۲۲؍ سال کی عمر میں امریکہ کے ۲۰۱۱ء ورلڈ کپ اسکواڈ کی  سب سے کم عمر رکن تھیں۔ انہوں نے اس ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل میں گول کرکے طویل عرصے تک قومی ٹیم میں اپنی جگہ پختہ کی تھی۔ تاہم امریکی ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میں ہار گئی  لیکن اگلے ہی سال مورگن نے لندن اولمپکس میں گولڈ میڈل کے ساتھ قومی فٹبال میں اپنی پہلی بڑی کامیابی حاصل کی۔ اس کے بعد مورگن اس ٹیم کی رکن بھی تھیں جس نے۲۰۱۵ء اور۲۰۱۹ء میں فیفا ورلڈ کپ اور۲۰۲۰ء کے ٹوکیو اولمپکس میں کانسہ کا تمغہ جیتا تھا۔ تاہم وہ پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم میں شامل نہیں تھی۔
 مورگن کے نام بہت سے اعزاز ہیں۔ امریکہ کے اب تک کے بہترین ۱۱؍ میں شامل مورگن کا فٹبال کریئر کامیابیوں سے بھرپور ہے۔ ۲۰۱۲ءمیں، اپنے  آغازکے ۲؍ سال بعد انہیں سال کی بہترین امریکی فٹبال ایتھلیٹ کا ایوارڈ ملا۔ انہیں فیفا ورلڈ پلیئر آف دی ایئر کی فہرست کیلئے بھی منتخب کیا گیا تھا۔ مورگن کو چار بار کانکاکاف پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔ وہ چھ بار فیفا پرو ویمنز ورلڈ۱۱؍ کا حصہ بھی رہ چکی ہیں۔ ۲۰۱۳ء میں، مورگن کو امریکہ کی ہمہ وقت کی بہترین قومی خواتین کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔۲۰۲۲ء میں، انہوں نے امریکہ کی نیشنل ویمنز ساکر لیگ میں گولڈن بوٹ ایوارڈ بھی حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK