• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

انجم چوپڑا : ہندوستان کی سرکردہ خواتین بلے بازوں میں سے ایک

Updated: May 22, 2024, 11:26 AM IST | Agency | New Delhi

ایک زمانےمیں کرکٹ کو صرف لڑکوں کاکھیل سمجھا جاتا تھا۔ وقت کےساتھ آہستہ آہستہ کھیلوں کےحوالے سے صورتحال بدلنا شروع ہو گئی اور لڑکیوں نے بھی اس کھیل سے دلچسپی دکھاناشروع کردی۔

Famous cricketer Anjum Chopra. Photo: INN
مشہور کرکٹر انجم چوپڑا۔ تصویر : آئی این این

ایک زمانےمیں کرکٹ کو صرف لڑکوں کاکھیل سمجھا جاتا تھا۔ وقت کےساتھ آہستہ آہستہ کھیلوں کےحوالے سے صورتحال بدلنا شروع ہو گئی اور لڑکیوں نے بھی اس کھیل سے دلچسپی دکھاناشروع کردی۔ اور پھر وقت کا تقاضہ یہ رہا کہ یہ کھیل لڑکیوں کے لیے کبھی رکاوٹ نہیں بنا۔ معاشرہ کی ذہنیت بدلی اور لڑکیوں نے کرکٹ ہی نہیں دوسرے کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اگر کرکٹ کی بات کی جائے تو خاتون کھلاڑیوں نےہمیشہ اس کھیل میں اپنی بہترین پرفارمینس پیش کیں۔ ’کرکٹ کی ملکہ‘کی اصطلاح ایک ایسا لقب ہےجو گزشتہ برسوں میں بہت سی خواتین کرکٹرز کو دیا جاتارہا ہے، لیکن سب سے مشہور کھلاڑی آسٹریلوی کرکٹر بیلنڈاکلارک ہیں انہیں اب تک کی عظیم ترین خواتین کرکٹرزمیں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ لیکن ہندستان بھی اپنے بہترین کھلاڑیوں کے لئے جانا جاتا ہے۔ ان کھلاڑیوں میں ایک مشہور نام انجم چوپڑا کا ہے، جوہمیشہ سے ہی ملک کی سرفہرست خاتون کھلاڑیوں میں سے ایک رہی ہیں۔ انجم چوپڑا نے اپنی زندگی کا آغاز ایک سازگار ماحول سے کیا۔ انجم چوپڑا ایک منظم شخصیت کی مالک ہیں، جس کی جھلک ان کے کھیل میں بھی نظر آتی ہے۔ انجم چوپڑاایک مضبوط بلے باز کے طور پرکھیلیں۔ انجم جہاں ایک بہترین بلےبازتھیں وہیں گیند بازی میں بھی انہوں نے شاندار کارکردگی پیش کی۔ انجم کی بلے بازی میں پرفیکٹ ٹائمنگ ہواکرتی تھی۔ آف اور سائیڈپریکساں طور پر آرام دہ اور پرسکون انداز میں گیند بازوں کا جواب دیاکرتی تھیں۔ چوپڑا عام طور پر ٹاپ آرڈر میں کہیں بھی بیٹنگ کر نے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ 
  انجم چوپڑاکی پیدائش ۲۰؍مئی ۱۹۷۷ءکو ہوئی۔ انجم چوپڑا نے تقریباً۹؍برس کی عمر میں کرکٹ کھیلناشروع کردیا تھا۔ اسکول کالج کے میدانوں سے انہوں نے ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم تک کا شاندار سفرطےکیا۔ انہیں بچپن میں کرکٹ تعلیم سے زیادہ آسان لگتاتھا۔ انہیں کھیل کا میدان گھر جیسا محسوس ہوتاتھا۔ باوجود اس کے انہوں نے صرف۹؍سال کی عمرمیں کرکٹ کے میدان میں قدم رکھا۔ اس کے علاوہ وہ چھوٹی عمر میں کئی کھیلوں میں بھی حصہ لے چکی ہیں۔ اسکول اور کالج کے دوران، انجم نے ایتھلیٹکس، باسکٹ بال اور تیراکی جیسے کھیلوں میں حصہ لیا اور وہ دہلی اسٹیٹ باسکٹ بال ٹیم کا رکن بھی رہیں۔ جب انجم نے کرکٹ کھیلنا شروع کیا تو لڑکوں کی طرح لڑکیاں میدان میں نہیں جاتی تھیں۔ انہیں ہمیشہ گھر میں کھیلنے کی ترغیب دی جاتی تھی۔ وہ پہلے انٹر کالج ٹیم میں کھیلی اور بعد میں دہلی انڈر۱۵؍ٹیم کے لیے بھی منتخب ہوئیں۔ انہوں نے ۱۹۹۵ء میں نیوزی لینڈکی خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف ۱۷؍سال کی عمر میں آغازکیا۔ انجم کا گھرانہ بھی کھیلوں سے تعلق رکھتا ہے۔ یا یوں کہئے کہ ان کا گھر کھلاڑیوں کا میدان تھا۔ ماں کار ریلی چیمپئن تھیں تو والد بہترین گولفر، چچا کامن ویلتھ گیمز کے کھلاڑی رہے۔ 
انجم نے۶؍ورلڈ کپ میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔ ون ڈے میچ میں ایک ہزار رنز بنائے۔ انہیں پدم شری اور ارجن ایوارڈسےبھی نوازا گیا۔ یہ انجم چوپڑاکی کامیابیاں اور اعزازات ہیں، کہ وہ ہندوستانی خواتین ٹیم کی رکن، ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور اس وقت کرکٹ مبصر ہیں۔ کرکٹ کی دنیا میں کامیابیاں سمیٹنے والی انجم کو حکومت ہندنے۲۰۰۷ءمیں ’ارجن ایوارڈ‘دیا۔ اس کےعلاوہ انہیں ۲۰۱۴ءمیں ’پدم شری‘سےبھی نوازا گیا۔ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ’ایئر انڈیا‘ٹیم کے لیے بھی کھیلیں۔ وہ ۲۰۰۰ء، ۲۰۰۵ء، ۲۰۰۹ءمیں ۳؍ سال تک آئی سی سی پلیئر آف دی میچ رہی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK