• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

انجمن اسلام کے رحمان، شاہد اور رضا نے ہیرانندانی فاؤنڈیشن کی بنیادیں ہلا دیں

Updated: November 06, 2024, 12:45 PM IST | Mumbai

ایم ایس ایس اے کے ٹورنامنٹ ہیریس شیلڈکے میچ میں انجمن اسلام الانا انگلش اسکول (سی ایس ایم ٹی )کی ٹیم کے کپتان عبدالرحمان، شاہد خان اور شان رضا نے ہیرانندانی فاؤنڈیشن (تھانے)کی بنیادیں ہلا دیں۔ عبدالرحمان اور شاہد نے سنچری بنائی جبکہ رضا نے ۷؍وکٹ لئے۔

Anjuman Islam`s Shahid Khan (left), Shaan Raza and Abdul Rehman. Photo: INN.
انجمن اسلام کے شاہد خان (بائیں )، شان رضا اور عبدالرحمان۔ تصویر: آئی این این۔

ایم ایس ایس اے کے ٹورنامنٹ ہیریس شیلڈکے میچ میں انجمن اسلام الانا انگلش اسکول (سی ایس ایم ٹی )کی ٹیم کے کپتان عبدالرحمان، شاہد خان اور شان رضا نے ہیرانندانی فاؤنڈیشن (تھانے)کی بنیادیں ہلا دیں۔ عبدالرحمان اور شاہد نے سنچری بنائی جبکہ رضا نے ۷؍وکٹ لئے۔ پیر کو پارسی جم خانہ میں کھیلے جانے والے میچ میں ۱۵؍ سالہ عبدالرحمان خان نے جارحانہ انداز میں ۱۲۳؍ رن بنائے۔ ۱۴؍ سالہ شاہد خان نے بھی ناٹ آؤٹ ۱۰۸؍رن اسکور کئے۔ ان دونوں کی بدولت انجمن اسلام نے ۴۵؍ اوور میں ۴؍وکٹ پر ۳۳۲؍رن کا ہمالیائی اسکو ر کھڑا کیا۔ دونوں کی شاندار کارکردگی کے بعد ۱۴؍سالہ شان رضا نے ۷ء۱؍اوور میں ۳۰؍ رن دے کر ۷؍ وکٹ لے کر ہیرانندانی کی اننگز کو تباہ کردیا۔ رضا کی گیندبازی کی بدولت ہیرانندانی فاؤنڈیشن اسکول کی ٹیم ۳۵ء۱؍ اوور میں ۱۳۵؍  رن پر آؤٹ ہوگئی۔ انجمن نے ۱۹۷؍رن سے میچ جیتا۔ 
اس سے قبل ہیرانندانی کے آف اسپنر انوراگ نےاچھی شروعات کی تھی اور انجمن کے ۲؍ بلے باز حمزہ خان (۲۲؍رن) اور حسن کھیراڈیا (۲۲؍رن ) کو آؤٹ کیا تھا۔ انوراگ کے ساتھی اتھرو پانڈو نے ارہان پٹیل(۳۸؍رن )کو آؤٹ کیا۔ ۳؍وکٹ کے بعد عبدالرحمان اور شاہد نے جارحانہ انداز میں بلے بازی کی۔ رحمان نے اپنی اننگز میں ۳؍ چھکے اور اتنے ہی چوکے لگائے۔ شاہد نے ایک چھکا اور ۶؍چوکے لگائے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان چوتھے وکٹ کیلئے ۲۴۰؍رن کی پارٹنرشپ ہوئی۔ 
آل راؤنڈر شاہد خان کو پلیئر آف دی میچ منتخب کیا گیااور انہیں ۲؍ ہزار روپے کا نقد انعام دیا گیا۔ ٹیم کے مینٹور غلام پرکار نے انہیں یہ اعزاز دیا۔ شاہد نے میچ میں ایک وکٹ بھی لیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK