• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

خواتین ورلڈ کپ کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹی ۲۰؍ٹیم کا اعلان

Updated: September 10, 2024, 5:06 PM IST | Auckland

نیوزی لینڈ نے خواتین کے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کیلئے کپتان سوفی ڈیوائن کی قیادت میں تجربہ کار۱۵؍ رکنی ٹیم کا انتخاب کیا ہے

New Zealand Squad.Photo:INN
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ۔ (تصویر: آئی این این )

نیوزی لینڈ نے خواتین کے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کیلئے  کپتان سوفی ڈیوائن کی قیادت میں تجربہ کار۱۵؍ رکنی ٹیم کا انتخاب کیا ہے اور یہ نواں موقع ہوگا جب سوفی ڈیوائن اور سوزی بیٹس اس ٹورنامنٹ میں کھیلیں گی۔ وکٹ کیپر بلے باز ایزی گیج کا یہ پہلا ٹی  ۲۰؍ ورلڈ کپ ہے۔نیوزی لینڈ نے ویمنز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کیلئے  ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ کپتان سوفی ڈیوائن اور سوزی بیٹس کا نواں ویمنز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ہے۔ اس کے علاوہ زخمی تیز گیندباز روزمیری مائر کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
۲۴؍ ٹی ۲۰؍ میچوں میں۱۸؍ وکٹ لینے والی  روزمیری مائر، لی تاہوہو، جیس کیر، حنا روے اور مولی پین فولڈ کے ہاتھوں میں تیزگیندبازی اٹیک کی کمان ہوگی۔ بیٹس اور بروک ہالیڈے کو فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر کی حیثیت سےٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اسپنرس لی کاسپریک، ایمیلیا کیر، فران جوناس اور ایڈن کارسن کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم کے واحد وکٹ کیپر بلے باز ایزی گیج پہلی بار ٹی  ۲۰؍ورلڈ کپ میں کھیلیں گی۔
ٹیم کے انتخاب کے حوالے سے نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ بین ساویر نے کہا کہ میں اس ٹیم سے واقعی خوش ہوں، میرے خیال میں یہ ہمارے بہترین ۱۵؍ کھلاڑی ہیں جو ممکنہ طور پر مختلف حالات سے ہم آہنگ ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوفی اور بیٹس کے پاس ورلڈ کپ سے لے کر فرنچائزی لیگ تک کے ٹورنامنٹس میں کافی تجربہ ہے، اس لئے  ہم یقینی طور پر اس علم کا استعمال سخت مقابلہ میں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ  ’’روزمیری گزشتہ چند مہینوں میں انجری کے باعث بدقسمتی کے دور سے گزری ہے انہوںنے اس ٹورنامنٹ کیلئے فٹ ہونے کیلئے  سخت محنت کی ہے۔ انہوں نے خود کو ہمارے اہم  تیز گیندبازوں میں سے ایک کے طور پر ثابت کیا ہے اور ہم ان  کے واپس آنے سے پرجوش ہیں۔‘‘
ویمنز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم اس طرح ہے: سوفی ڈیوائن (کپتان)، سوزی بیٹس، ایڈن کارسن، ایزی گیج، میڈی گرین، فران جوناس، بروک ہالیڈے، لیکھ کاسپریک، ایمیلیا کیر، جیس کیر، روزمیری مائر، مولی پین فولڈ، جارجیا پلمر، لی تاہوہو اور حنا روے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK