• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’بیلون ڈی اور‘ ا یوارڈ کے لئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

Updated: September 08, 2023, 11:12 AM IST | Agency | New Delhi

۷؍بار اعزاز حاصل کرچکے لیونل میسی ایک سال بعد ایوارڈ کی دوڑ میں شامل،۲۰؍سال میں پہلی بار کرسٹیانو رونالڈو کا نام شامل نہیں کیا گیا،ایمباپے اور ارلنگ حالاند بھی مضبوط دعویدار۔

There is likely to be a tough competition among the players for the Ballon D and the award this time. Photo: INN
بیلون ڈی اور ایوارڈ کےلئے اس بار کھلاڑیوں میں سخت مقابلہ آرائی ہونے کا امکان ہے۔ تصویر:آئی این این

۷؍ بار کے بیلون ڈی اور جیتنے والے ارجنٹائنا کے لیونل میسی ایک سال بعد ایک بار پھر باوقار ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہیں ۔ قابل ذکر ہے کہ اس بار میسی کے دیرینہ حریف اور پرتگال کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو اس فہرست میں شامل نہیں ہیں ۔ انٹر میامی کے ا سٹار کھلاڑی لیونل میسی، جنہوں نے دسمبر میں ارجنٹائنا کو ورلڈ کپ خطاب دلایا تھا، گزشتہ روز جاری ۳۰؍ کھلاڑیوں کی فہرست میں ارلنگ ہالاند اور کالیئن ایمباپے کے ساتھ شامل ہیں ۔ 
 کرسٹیانو رونالڈو، جو اب سعودی عرب میں النصر کے لئے کھیلتے ہیں ۲۰۰۳ءکے بعد پہلی بار بیلون ڈی اور کے لئے نامزد نہیں ہوئے ہیں ۔ وہ ۲۰؍سال یعنی ۲؍ دہائیوں کے بعد بیلون ڈی اور کے ٹاپ ۳۰؍کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں ۔ یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو ۵؍ مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں ۔ واضح رہے کہ اس سال بیلون ڈی اور کے فاتح کا اعلان ۳۰؍اکتوبر کو کیا جائے گا۔فرانس فٹ بال میگزین نے ۱۹۵۶ءسے ہر سال مردوں کو اور ۲۰۱۸ء سے خواتین کو بیلون ڈی اور ایوارڈ دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے، حالانکہ یہ اعزاز ۲۰۲۰ءمیں وبائی امراض کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔
ایتانا بونماٹی، جنہیں گزشتہ ہفتے یو ای ایف اے کی خواتین کی سال کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا، اسپین سے نامزد ۶؍ خواتین میں سے ایک ہیں ۔یاد رہے کہ ایتانا بونماٹی نے گزشتہ ماہ ویمنز ورلڈ کپ کا خطاب جیتا تھا۔
 ارلنگ ہالاند، جنہوں نے گزشتہ سیزن میں ٹریبل جیتنے والے مانچسٹر سٹی کے لئے ۵۲؍ گول کئے ہیں ، مردوں کی فہرست میں مانچسٹر سٹی کے ۷؍ کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں ۔ ان کے علاوہ روڈری، جولین الواریز، روبن ڈیاز، جوسکو گارڈیول، کیون ڈی بروئن اور برنارڈو سلو ایوارڈ کی دوڑ میں ا شامل ہیں ۔ بائرن میونخ کے ۳؍ کھلاڑیوں کو بھی بیلون ڈی آر کے لئے نامزد کیا گیا ہے ان میں ہیری کین، جمال موسیالا اور کم منج کا نام ہے۔ اس کے علاوہ ریئل میڈرڈ کے پاس بھی ۳؍ کھلاڑی ونیسیئس جونیئر، جوڈ بیلنگھم اور لوکا موڈرک کے نام بھی ہیں ۔گزشتہ سال کے فاتح کریم بینزیما کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔ 
 انگلینڈ کی خواتین کی ٹیم، جو ورلڈ کپ کے فائنل میں اسپین سے ایک صفرسے ہار گئی تھی، بیلون ڈی آر کے لئے ۴؍ کھلاڑی نامزد کئے گئے ہیں ان میں ریچل ڈیلی، جارجیا اسٹین وے، ملی برائٹ اور میری ایپس، فائنل میں فاتحانہ گول کرنے والی اولگا کارمونا بھی اس فہرست میں شامل ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK