• Fri, 20 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

وانکھیڈے اسٹیڈیم کے۵۰؍سال مکمل ہونے پر مختلف پروگرام کا اعلان

Updated: December 20, 2024, 11:13 AM IST | Abdul Karim Qasim Ali | Mumbai

۱۲؍تا ۱۹؍ جنوری پروگرام کا انعقاد ۔ سابق اور موجودہ کرکٹروں کیساتھ گراؤنڈ اسٹاف کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا، مداحوں کو بھی شامل کرنے کا اعلان۔

A special logo was released on the completion of 50 years of Wankhede Stadium. Photo: INN
وانکھیڈے اسٹیڈیم کے ۵۰؍سال مکمل ہونے پر خاص لوگو کا اجراء کیا گیا۔ تصویر: آئی این این

جنوری ۲۰۲۵ء میں وانکھیڈے اسٹیڈیم کو ۵۰؍ سال مکمل ہوجائےگے۔ اسی مناسبت سے جشن کا اعلان جمعرات کو ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن (ایم سی اے)کےصدر اجنکیا نائیک نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس جشن میں ممبئی کے مداحوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ ممبئی کا وانکھیڈے اسٹیڈیم ۱۹۷۵ء میں عوام کیلئے کھولا گیا تھا اور اگلے سال کے ۵۰؍ سال مکمل ہورہے ہیں۔ واضح رہے کہ یہاں جنوری ۱۹۷۵ء کوہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ کھیلا گیا تھا۔ 
 جمعرات کو وانکھیڈے اسٹیڈیم کے ۵۰؍  سالہ جشن کے تعلق سے اس کے نئے لوگو کا بھی اجراء کیا گیا۔ اس موقع پر ایم سی اے کے نوجوان صدر اجنکیار نائیک نے صحافیوں کو بتایا کہ ’’۱۲؍ جنوری سے وانکھیڈے اسٹیڈیم کے ۵۰؍ سالہ جشن کا آغاز ہوگا۔ یہ جشن ۱۹؍جنوری تک جاری رہے گا۔ جشن کےدوران ایم سی اے کی کرکٹ ٹیم اورسرکاری ملازمین کی ٹیم کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی گراؤنڈ اسٹاف کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔ گراؤنڈ سے باہر کام کرنے والوں کوبھی انعام سے سرفراز کیا جائے گا۔ ‘‘ ایم سی اے کے صدر نے کہا کہ اس موقع پر ممبئی کے سابق اور موجودہ کرکٹرس کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ 
 ایک سوال کے جواب میں اجنکیانائیک نے کہا کہ اس جشن میں ممبئی کے مداحوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ نظم ونسق کی وجہ سے ہم ان سے معمولی رقم وصول کریں گے۔ انہو ں نے کہا کہ ۱۹؍ جنوری کو بہت بڑا پروگرام وانکھیڈے اسٹیڈیم میں منعقد کیا جائے گا جس میں سیلی بریٹی پرفارم کریں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ بین الاقوامی کرکٹرس بھی اس میں شرکت کریں ۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اس موقع پر بین الاقوامی میچ انعقاد کیوں نہیں کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ۲؍ فروری ۲۰۲۵ء کو ہندوستان اور انگلینڈ کا میچ یہاں ہونے والا ہے اس وقت ایک چھوٹی تقریب رکھی جائے گی۔ اجنکیا نے بتایا کہ ممبئی کے سابق ۵۰؍  اور موجودہ ۱۳؍کرکٹرس کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK