• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آرکٹک اوپن: پی وی سندھو اور کے سری کانت کی پیش قدمی

Updated: October 13, 2023, 11:44 AM IST | Agency | Vantaa

سندھو نے چینی تائپے کی کھلاڑی کو شکست دی جبکہ مخالف کھلاڑی کے ریٹائر ہونے سے سری کانت آگے بڑھے۔

PV Sindhu won the match by playing brilliantly. Photo: INN
پی وی سندھو نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ جیت لیا۔ تصویر:آئی این این

آرکٹک اوپن بیڈمنٹن میں مردوں کےسنگلز کے راؤنڈ آف ۳۲؍میچ میں جرمنی کے میکس ویسکرچن کے زخمی ہونے کے باعث ریٹائر ہونے کے بعد کدامبی سری کانت کو فاتح قرار دیا گیا، اس کے ساتھ ہی ہندوستانی شٹلر راؤنڈ آف ۱۶؍میں پہنچ گئے ہیں۔ دوسری جانب ہندوستان کی خاتون کھلاڑی پی وی سندھو نے بھی فتوحات کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ محفوظ کر لی ہے۔
فن لینڈ کے وانٹا میں منعقدہ وی ​​ڈبلیو ایف سپر۵۰۰؍ورنامنٹ میں جرمنی کے بیڈمنٹن کھلاڑی ویسکرچن جب چوٹ کی وجہ سے میچ چھوڑا اُس وقت ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی سری کانت ۶۔۱۱؍سے آگے تھے۔مینز سنگلز کے ایک اور میچ میں بیڈمنٹن رینکنگ میں ۴۲؍ویں سیڈ ہندوستانی کھلاڑی کرن جارج نے ۲۶؍ویں سیڈ یافتہ فرانسیسی کھلاڑی ٹوما جونیئر پوپوف کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ اگلے راؤنڈ میں کرن جارج، چین کے لو گوانگ جو کے خلاف اپنا چینلج پیش کریں گے جنہیں مقابلے میں چوتھی سیڈ حاصل ہے۔
 تاہم، پیپل ریپبلک آف چائنا کے وینگ یونگ یانگ کے خلاف ۴۷؍منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں ۱۹۔۲۱،۱۴۔۲۱؍ سے ہارنے کے بعد مقابلے میں متھن منجوناتھ کا سفر ختم ہو گیا۔دریں اثنا، تنیشا کراسٹو اور اشونی پونپا کی خواتین کے ڈبلز جوڑی نے جاپان کی رینا میاورا اور آیاکو ساکوراموٹو کی جوڑی کو راؤنڈ آف ۳۲؍ کے میچ میں کو ہرا کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ ہندوستانی خواتین کی جوڑی نے ۳۹؍منٹ تک کا سفر لے کر جاپانی جوڑی کو سنسنی خیز مقابلے میں ۲۰۔۲۲،۱۹۔۲۱؍ سے شکست دی۔
سندھو نے چینی تائپے کی کھلاڑی کو ہرایا
 ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو جمعرات کو آرکٹک اوپن کے راؤنڈ آف ۱۶؍ خواتین کے سنگلز میچ میں چینی تائپے کی وین چی سو کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔
۲؍ بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو نے جمعرات کو یہاں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز کے راؤنڈ آف ۱۶؍ کے مقابلے میں چینی تائپے کی دنیا کی ۲۲؍ویں نمبر کی کھلاڑی وین چی سو کو۱۱۔۲۱،۱۰۔۲۱؍سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔بیڈمنٹن میں ۱۳؍ ویں سیڈ پی وی سندھو نے ابتدائی منٹوں میں چائنیز تائپے کے خلاف برتری حاصل کی اور بیک ٹو بیک پوائنٹس جیت کر اور پہلا گیم ۱۱۔۲۱؍سے جیت کر اپنا تسلط برقرار رکھا۔
دوسرے گیم میں ہندوستانی کھلاڑی پی وی سندھو پُر اعتماد نظر آئیں اور انہوں نے یکطرفہ گیم میں وین چی سو کو ۱۰۔۲۱؍سے شکست دے کربی ڈبلیو ایف سپر ۵۰۰؍ٹورنامنٹ کا پری کوارٹر فائنل میچ جیت لیا۔ خیال رہے کہ ایشین گیمز کے راؤنڈ آف ۳۲؍ میں یہ دونوں کھلاڑی آمنے سامنے ہوئی تھیں جہاں ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی نے سیدھے گیمز میں کامیابی حاصل کی تھی۔ پی وی سندھو نے اس سے قبل راؤنڈ آف ۳۲؍میچ میں نوزومی اوکوہارا کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK