اکھل کمار ایک ماہر ہندوستانی باکسرہیں جو اپنی مہارت اور لگن کے لیے مشہور ہیں ۔ ۲۷؍مارچ ۱۹۸۱ء کو بھیوانی، ہریانہ میں پیدا ہوئے۔
EPAPER
Updated: March 27, 2025, 10:43 AM IST | New Delhi
اکھل کمار ایک ماہر ہندوستانی باکسرہیں جو اپنی مہارت اور لگن کے لیے مشہور ہیں ۔ ۲۷؍مارچ ۱۹۸۱ء کو بھیوانی، ہریانہ میں پیدا ہوئے۔
اکھل کمار ایک ماہر ہندوستانی باکسرہیں جو اپنی مہارت اور لگن کے لیے مشہور ہیں ۔ ۲۷؍مارچ ۱۹۸۱ء کو بھیوانی، ہریانہ میں پیدا ہوئے۔ اکھل نےاپنی قابل ذکر کامیابیوں سے باکسنگ کے شعبے میں انمٹ نشان چھوڑے ہیں ۔ انہوں نے اولمپکس اور کامن ویلتھ گیمز سمیت متعدد بین الاقوامی مقابلوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے، جہاں انہوں نے اپنی صلاحیتوں اور عزم کا شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ باکسنگ میں اکھل کے سفر نے ملک بھر کے بہت سے خواہشمند کھلاڑیوں کو بے انتہا متاثر کیا ہے۔ انہیں اپنی اسپورٹس مین شپ اور ہندوستانی باکسنگ میں تعاون کے لیے خوب دادوتحسین ملی ہیں ۔ اکھل کمار باکسنگ کمیونٹی میں ایک معزز شخصیت بن چکے ہیں ، انہوں نے باکسنگ سے محبت کرنے والوں اور اس کھیل میں دلچسپی لینے والے خواہش مند کھلاڑیوں کیلئے ایک رول ماڈل کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔
لوگوں کا خیال ہے اکھل بہت جارحانہ باکسر ہیں۔ لیکن کوئی بھی ان کے کھیل کے تکنیکی پہلو کے بارے میں بات نہیں کرتا۔ جیسے وہ پاؤں کا کھیل کے درمیان بہت استعمال کرتے ہیں۔ ا ن کے موومنٹ یا حرکتیں بہت تیز ہوتی ہیں ۔ بہت کم لوگ ان کی تکنیک کو سمجھتے ہیں ۔ زیادہ تر ان تمغوں کے بارے میں بات ہوتی ہے اور کوئی بھی ان کے کھیلنے کے انداز کے بارے میں بات نہیں کرتا۔ کھیل کو تب ہی فروغ دیا جاتا ہے جب کھیل کی باریکیوں کو تفصیلات کے ساتھ سمجھتے ہیں۔ ایک مرتبہ جب آدمی کامیابی حاصل کرنا شروع کر دیتا ہے تو وہ اپنا راستہ خود بناتا ہے۔ اور اکھل شروع سے ہی پراعتماد تھے۔ صحیح رویہ، محنت، سچی لگن اور مسلسل مشق سے آپ کچھ بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔ ۱۹۹۹ء میں، انہوں نے چھٹی وائی ایم سی اے جونیئر انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا۔ اس کے بعد سے انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ انہوں نے چین میں اے آئی بی اے اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں چاندی کا تمغہ جیت کر ایتھنز اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا اور۲۰۰۷ءمیں انہوں نے بینٹم ویٹ زمرے میں ایشین چیمپئن شپ میں کانسہ کا تمغہ جیتا۔
۲۰۰۵ءمیں باوقار ارجن ایوارڈ سے انہیں نوازا گیا۔ اسی برس یعنی ۲۰۰۵ءکی کامن ویلتھ فیڈریشن باکسنگ چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتا، جو گلاسگو میں منعقدہوئی تھی۔ ۲۰۰۱ءمیں انہوں نے روس میں منعقدہ انٹرنیشنل انویٹیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ مارچ۲۰۱۷ءمیں، نوجوانوں کے امور اور کھیل کودکی وزارت، حکومت ہند نے میری کوم کے ساتھ اکھل کمار کو باکسنگ کے لیے قومی مبصر مقرر کیا۔ وہ ہریانہ پولیس سروس کیڈر کے رکن بھی رہ چکے ہیں اور۲۰۱۷ءسے۲۰۱۹ءتک نیشنل آبزرور، باکسنگ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت، حکومت ہند کے طور پر کام کیا۔ اکھل۲۰۱۲ءمیں راجیو گاندھی کھیل رتن اور ارجن ایوارڈ کے لیے سلیکشن کمیٹی کے رکن کے طور پر مقررہوئے۔ راجیو گاندھی کھیل رتن اور ارجن ایوارڈز قومی اعزازات ہیں۔ یہ ہندوستان کے بہترین کھلاڑیوں کے ایوارڈز ہیں۔ ۲۰۱۳ءمیں بھیم ایوارڈ کے لیے سلیکشن کمیٹی کے رکن کے طور پر مقرر ہوئے۔ بھیم ایوارڈ ایک ریاستی ایوارڈ ہے اور یہ ہریانہ میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ہے۔