• Thu, 23 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

عرشدیپ ہندوستان کے سب سے کامیاب ٹی ۲۰؍ بولر

Updated: January 23, 2025, 12:36 PM IST | Agency | Kolkata

ایڈن گارڈنس پر عرشدیپ سنگھ نے اپنی جادوئی بولنگ دکھا کر ایک بڑا ریکارڈ بنا ڈالا۔ وہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ۲۰ ؍ میں  ہندوستان کے لیے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بن گئے۔

Arshdeep Singh. Picture: INN
ارشدیپ سنگھ۔ تصویر: آئی این این

ایڈن گارڈنس پر عرشدیپ سنگھ نے اپنی جادوئی بولنگ دکھا کر ایک بڑا ریکارڈ بنا ڈالا۔ وہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ۲۰ ؍ میں  ہندوستان کے لیے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بن گئے۔ عرشدیپ یہ کارنامہ (۶۰؍ اننگز) انجام دینے  والے سب سے تیز گیند باز بھی ہیں۔ ان کے بعد جسپریت بمراہ۶۹؍ اننگز میں۸۹؍ وکٹ لے کردوسرے نمبرپر  ہیں۔ ہاردک پانڈیا کے پاس بھی میچ کے آغاز تک۸۹؍ وکٹ تھیں لیکن انہوں نے یہ وکٹ ۱۱۰؍اننگز میں حاصل کلے۔ امید ہے کہ عرشدیپ انگلینڈ کے خلاف ۵؍ میچوں کی ٹی  ۲۰؍ سیریز کے دوران ہندوستان کے لیے۱۰۰؍ وکٹ لینے والے پہلے گیند باز بن جائیں گے۔انہوں نے  اب تک ۹۵ ؍ وکٹ لئے ہیں۔ بدھ کو ہونے والے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے ناقص بلے بازی کی کامظاہرہ کیا اور اپنی اننگز میں ۲۰؍ اوور میں  صرف ۱۳۲؍ رن بنائے۔ اس کے سبھی کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ عرشدیپ سنگھ نے اس میچ میں ۲؍ وکٹ لئے اور ہاردک پانڈیا کو بھی ۲؍ وکٹ ملے۔ ورون چکرورتی نے ۳؍ وکٹ لئے۔ کپتان جوس بٹلر نے سب سے زیادہ ۶۸؍ رن بنائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK