• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سبالینکا نے پیگولا کو شکست دے کر سنسناٹی اوپن کا خطاب جیت لیا

Updated: August 21, 2024, 2:20 PM IST | Agency | Sydney

بیلاروسی کھلاڑی نے ۷۶؍ منٹ میں ۳۔۶، ۵۔۷؍ سے کامیابی اپنے نام کی۔

Aryna Sabalenka. Photo: INN
آرینا سبالینکا۔ تصویر : آئی این این

آرینا سبالینکا نے سنسناٹی اوپن کے فائنل میں جیسیکا پیگولا کو شکست دے کر جنوری کے آسٹریلین اوپن کے بعد پہلا خطاب اپنے نام کیا۔ بیلاروسی ٹینس کھلاڑی نے شاندار کارکردگی پیش کرتے ہوئے صرف۷۶؍ منٹ میں ۳۔ ۶، ۵۔ ۷؍ سے کامیابی اپنے نام کی، جو ان کا کریئر کا۱۵؍ واں ٹائٹل اور ڈبلیو ٹی اے۱۰۰۰؍ کی سطح پر ان کا چھٹا اعزاز ہے۔ اس جیت نے امریکی کھلاڑی پیگولا کے لئے ۹؍ میچوں کی جیت کا سلسلہ ختم کر دیا، جنہوں نے حال ہی میں اپنے کینیڈین اوپن ٹائٹل کا دفاع کیا تھا۔ 
سبالینکا نے تیزی سے میچ پر کنٹرول کر لیا۔ انہوں نے چوتھے گیم میں پیگولا کی سروس توڑ کر پہلا سیٹ جیت لیا۔ ۲۶؍ سالہ نوجوان ٹینس کھلاڑی نے دوسرے سیٹ میں تھوڑی دیر کیلئے سست روی دکھائی جب پیگولا نے واپسی کی تاہم سبالینکا نے جلد ہی اپنا حوصلہ بحال کر لیا، پیگولا کو دوبارہ پست کر دیا اور میچ پراعتماد طریقے سے جیت لیا۔ یہ جیت سبالینکا کی سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک ایگا سواتیک کے خلاف شاندار جیت سے بہتر ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ۲۶؍ اگست سے شروع ہونے والے یو ایس اوپن میں غلبہ حاصل کریں گی۔ 
 عالمی نمبر وَن مرد کھلاڑی یانک سنر نے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں سیدھے سیٹوں کی فتح کے ساتھ خطاب اپنے نام کر لیا۔ جمعہ کو اپنی ۲۳؍ویں سالگرہ منانے والے سنر نے امریکہ کے فرانسس ٹیافو کو۶۔ ۷، ۲۔ ۶؍ سے شکست دی۔ وہ ۲۰۰۸ء میں اینڈی مرے کے بعد سنسناٹی اوپن ٹائٹل جیتنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔ مرے نے ۲۱؍ سال کی عمر میں خطاب جیتا تھا۔ سنر اور ٹیافو دونوں پہلی بار سنسناٹی اوپن کے فائنل میں پہنچے۔ اس سے پہلے یہاں ان کی بہترین کارکردگی تیسرے راؤنڈ میں پہنچنا تھی۔ یہ ٹورنامنٹ۲۶؍ اگست سے نیویارک میں شروع ہونے والے یو ایس اوپن کی تیاری کے سلسلے میں اہم سمجھا جا رہا ہے۔ میچ میں کامیابی پر یانک سنر نے خوشی کا اظہار کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK