• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ارائنا سبالینکا نے مسلسل دوسری بار آسٹریلین اوپن جیت لیا

Updated: January 27, 2024, 5:32 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

آسٹریلیا اوپن کے ویمنز سنگلز مقابلوں میں بیلاروس کی ارائنا سبالینکا نے مسلسل دوسری بار آسٹریلین اوپن جیت لیا۔ ہفتے کے روز راڈ لیور ایرینا میں سبالینکا نے چین کی کن وین زینگ کو اسٹریٹ سیٹس میں۳۔۶، ۲۔۶؍ سے شکست دے دی۔

Aryna Sabalenka. Photo: INN
ارائنا سبالینکا۔ تصویر : آئی این این

آسٹریلیا اوپن کے ویمنز سنگلز مقابلوں میں بیلاروس کی ارائنا سبالینکا نے مسلسل دوسری بار آسٹریلین اوپن جیت لیا۔ ہفتے کے روز راڈ لیور ایرینا میں سبالینکا نے چین کی کن وین زینگ کو اسٹریٹ سیٹس میں۳۔۶، ۲۔۶؍ سے شکست دے دی۔
اس جیت کے ساتھ ہی وہ وکٹوریہ ازارینکا کے بعد میلبورن پارک میں خواتین کے مسلسل مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والی دوسری کھلاڑی بن گئی ہیں۔ آزارینکا نے ۲۰۱۲ء اور ۲۰۱۳ء میں لگاتار ٹائٹل جیتا تھا۔ سبالینکا نے پورے ٹورنامنٹ میں ایک سیٹ بھی نہیں ہارا۔ ۲۵؍ سالہ سبالینکا۲۰۰۰ء کے بعد سے ایک بھی سیٹ ہارے بغیر ٹورنامنٹ جیتنے والی پانچویں خاتون کھلاڑی بن گئیں۔ سبالینکا سے پہلے لِنڈسے ڈیون پورٹ (۲۰۰۰ء)، ماریا شاراپووا (۲۰۰۸ء)، سیرینا ولیمز (۲۰۱۷ء) اور ایشلے بارٹی (۲۰۲۲ء) یہ کارنامہ انجام دے چکی ہیں۔
سبالینکا نے اپنا تیسرا گرینڈ سلیم فائنل کھیلتے ہوئے ابتدائی سیٹ میں زینگ کی سرو کو توڑا اور ۰۔۲؍ کی برتری حاصل کی۔ چینی کھلاڑی نے فوری طور پر اگلے گیم میں اپنے لئے ۳؍ بریک پوائنٹ کے مواقع پیدا کئے لیکن بیلاروسی کھلاڑی نے زینگ کو روکنے کے لئے خوب مقابلہ کیا اور پہلا سیٹ صرف ۳۲؍ منٹ میں۳۔۶؍ سے جیت لیا۔
سبالینکا نے پھر دوسرے سیٹ میں تیزی سے  ۲۔۵؍ کی برتری حاصل کر لی۔۰۔۴۰؍ تک پہنچ گئی، لیکن زینگ نے انہیں لگاتار ۴؍ پوائنٹس  لینے سے روک دیا اور انہیں بریک پوائنٹ حاصل کرنے سے پہلے دو بار ’ڈیوس‘ کیلئے مجبور کیا۔ سبالینکا نے آخر کار پوائنٹ حاصل کر لیا اور سیٹ اور گیم۲۔۶؍ سے جیت لیا۔ خیال رہے کہ ڈیوس ٹینس میں بریک پوائنٹ سیٹ میں برتری حاصل کرنے کا ایک موقع ہے۔ اس کے ساتھ ہی جب پوائنٹس۴۰۔۴۰؍ کے برابر ہوتے ہیں تو صرف ۲؍ لگاتار پوائنٹس لے کر آپ سیٹ میں برتری حاصل کر لیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK