• Thu, 19 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اشون کا قہر، ہندوستان نے بنگلہ دیش کو۲۸۰؍ رن سے شکست دی

Updated: September 22, 2024, 3:37 PM IST | Inquilab News Network | Chennai

دوسری اننگز میں اشون نے ۶؍وکٹ لئے اور مین آف دی میچ رہے۔ جڈیجا نے بھی ۳؍وکٹ لئے۔ ٹیم انڈیا سیریز میں ۰۔۱؍سے آگے۔

Team India. Photo: INN
ٹیم انڈیا۔ تصویر : آئی این این

روی چندرن اشون (۶؍ وکٹ) اور رویندر جڈیجا (۳؍ وکٹ) کی مہلک گیند بازی کی وجہ سے ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن اتوارکو صبح کے سیشن میں بنگلہ دیش کو ۲۳۴؍ رن کے اسکور پر ڈھیر کرکے۲۸۰؍ رن سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں۰۔۱؍ کی برتری حاصل کر لی ہے۔
 چناسوامی اسٹیڈیم میں میچ کے چوتھے دن بنگلہ دیش کی ٹیم نے کل ۴؍ وکٹ پر۱۵۸؍  رن سے آگے کھیلنا شروع کیا۔۵۲؍ویں اوور میں اشون نے شکیب الحسن (۲۵؍رن) کو آؤٹ کر کے ہندوستان کو ۵؍ویں اور آج کی پہلی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد بیٹنگ کیلئے آنے والے لٹن کمار داس (ایک) کو جڈیجا نے پویلین بھیج دیا۔ مہدی حسن میراز (۸) اور تسکین احمد (۵)  اشون  کا شکار بنے۔۵۷؍ ویں اوور میں جڈیجا نے کپتان  نظم  شانتو (۸۲؍رن) کا وکٹ لیا۔ حسن محمود (۷) ۶۳؍ویں اوور کی پہلی گیند پر بولڈ ہو گئے جس سے بنگلہ دیش کی دوسری اننگز۲۳۴؍رن  کے اسکور پر ختم ہو گئی۔ ہندوستان کی جانب سے آر اشون نے ۶؍ وکٹ لئے۔ رویندر جڈیجا نے ۳؍ وکٹ لئے۔ جسپریت بمراہ نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK