• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایشیا کپ: سری لنکا نے ملائیشیا کو ریکارڈ ۱۴۴؍رن سے شکست دی، چماری اٹاپٹو کی سنچری

Updated: July 23, 2024, 11:50 AM IST | Agency | Dambulla

کپتان چماری اٹاپٹو کی ناٹ آؤٹ سنچری (۱۱۹؍رن) اور گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت سری لنکا نے خواتین ایشیا کپ کے ۷؍ویں میچ میں پیر کو ملائیشیا کو ریکارڈ۱۴۴؍ رن سے شکست دے دی۔ 

Chamari Athapaththu. Photo: INN
چماری اٹاپٹو۔ تصویر : آئی این این

کپتان چماری اٹاپٹو کی ناٹ آؤٹ سنچری (۱۱۹؍رن) اور گیند بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت سری لنکا نے خواتین ایشیا کپ کے ۷؍ویں میچ میں پیر کو ملائیشیا کو ریکارڈ۱۴۴؍ رن سے شکست دے دی۔ 
 ۱۸۵؍ رن کے بڑے ہدف کے تعاقب میں ملائیشین ٹیم کا کوئی بھی بلے باز سری لنکن گیندبازوں کے سامنے نہ ٹھہر سکا۔ ملائیشیا کی جانب سے ایلسا ہنٹر نے سب سے زیادہ ۱۰؍ رن بنائے۔ اس دوران اینا نجوا نے ہمت کا مظاہرہ کیا لیکن کسی اور بلے باز نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔ اینا نجوا ۹؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ باقی بلے بازوں میں سے کوئی بھی ڈبل فیگرز تک نہیں پہنچ سکا۔ سری لنکن گیندبازوں نے ملائیشیا کو۲۰؍ اوورس میں ۴۰؍رن تک محدود کر کے میچ۱۴۴؍ رن سے جیت لیا۔ 
   اس سے قبل پیر کو سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکن ٹیم نے چماری اٹاپٹو کی ناٹ آؤٹ ۱۱۹؍رن کی اننگز کی بنیاد پر ملائیشیا کو جیت کیلئے ۱۸۵؍ رن کا ہدف ملا تھا۔ بلے بازی کیلئے آنے والی سری لنکا کی شروعات اچھی نہیں تھی اور اسے پہلا جھٹکا دوسرے اوور میں وشمی گنارتنے ایک رن کی صورت میں لگا۔ اس کے بعد کپتان اٹاپٹو نے ہرشیتا سماراوکراما کے ساتھ محتاط انداز میں بلے بازی کی اور دوسرے وکٹ کیلئے ۶۴؍ رن جوڑے۔ ۱۰؍ ویں اوور میں ماہرہ عزت اسماعیل نے ہرشیتا (۲۶)کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ انوشکا سنجیوانی نے کپتان کے ساتھ تیسرے وکٹ کیلئے ۱۱۵؍ رن کی شراکت قائم کی۔ انوشکا نے ۳۱؍ رن بنائے۔ چماری نے۶۹؍ گیندوں پر۱۴؍ چوکے اور ۷؍ چھکے مار کر ناٹ آؤٹ ۱۱۹؍ رن بنائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK