• Sun, 17 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایشین چمپئن ٹرافی : ہندوستانی ٹیم نے چین کو ۳؍گول سے روندا، سیمی فائنل میں داخل

Updated: November 17, 2024, 1:13 PM IST | Agency | Rajgir

ہندوستان کی خواتین ہاکی ٹیم نے سنیچر کو موجودہ اولمپک چاندی کا تمغہ جیتنے والی چین کی ٹیم کو۰۔۳؍گول  سے شکست دے کر پریشان کردیا اورایشین چمپئن ٹرافی میں ناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

Indian and Chinese players tussle for the ball. Photo: PTI
ہندوستانی اور چینی کھلاڑی میں گیند کیلئے رسہ کشی۔ تصویر :پی ٹی آئی

ہندوستان کی خواتین ہاکی ٹیم نے سنیچر کو موجودہ اولمپک چاندی کا تمغہ جیتنے والی چین کی ٹیم کو۰۔۳؍گول  سے شکست دے کر پریشان کردیا اورایشین چمپئن ٹرافی میں ناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
  ویمنز ایشین چمپئن ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل ہندوستان نے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ہندوستان کی جانب سے اس میچ میں زبردست کھیل پیش کیا گیا اور اس کی کھلاڑیوں نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو گول کرنے کا کوئی موقع نہیں دیا۔ ہندوستان  کی جانب سے  سنگیتا کماری (۳۲؍ویں منٹ) اور کپتان سلیمہ ٹیٹے (۳۷؍ ویں منٹ) کی مدد سے ۲؍ فیلڈ گول کئے جبکہ ٹورنامنٹ کی ٹاپ اسکورر دپیکا (۶۰؍ ویں منٹ) نے آخری منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کیا۔ اس گول کے بعد دونوں کی جانب سے کوئی گول نہیں ہوا اور ہندوستان نے ۰۔۳؍گول سے میچ  جیت کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔  ہندوستان نے اس ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے آخری ۴؍ میں جگہ بنائی ہے اور وہ اگلے مقابلے کیلئے تیارہے۔ 
 اب دنیا کی ۹؍ نمبر کی ٹیم انڈیا ۴؍ میچوں میں ۸؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔دوسری طرف چین ۴ میچوں میں ۶؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ ہندوستان اتوار کو جاپان کے خلاف اپنی راؤنڈ رابن مہم ختم کرے گا۔ ۶؍ ٹیموں کے کانٹی نینٹل ٹورنامنٹ کی ٹاپ ۴؍ ٹیمیں سیمی فائنل کے لئے  کوالیفائی کریں گی۔
 خیال رہے کہ اس میچ سے پہلے چین کا گول اوسط۲۱؍ تھا جبکہ ہندوستان کا۱۸؍ تھا۔ تاہم اب یہ معاملہ بدل گیا ہے۔ تھائی لینڈ کو ۰۔۱۳؍گول سے شکست دینے کے بعد ہندوستان نے۲۰؍ گول کئے ہیں جبکہ چین نے۲۲؍گول کئے ہیں۔ راؤنڈ رابن راؤنڈ کے بعد ۴؍ ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری میچ رواں سال فروری میں ایف آئی ایچ پرو لیگ میں ہوا تھا اور دونوں بار چین نے کامیابی حاصل کی تھی۔ہندوستان  نے اس جیت کے ساتھ حالات بدل ڈالے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK