• Tue, 14 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایشین گیمز: ہندوستانی شوٹنگ ٹیم نے پہلا گولڈ میڈل جیتا

Updated: September 26, 2023, 11:15 AM IST | Agency | Hangzhou

 ۲۵؍میٹر ریپڈ فائر پسٹل ٹیم مقابلے میں بھی ہندوستانی ٹیم کو کانسہ کا تمغہ ملا۔

Gold medal winning shooting team and support staff. Photo: PTI
گولڈ میڈل جیتنے والی شوٹنگ ٹیم اور سپورٹ اسٹاف۔ تصویر:پی ٹی آئی

ہندوستانی نشانہ باز ٹیم نے چین میں منعقد ہ ۱۹؍ویں ایشیائی کھیلوں میں مردوں کے۱۰؍ میٹر رائفل مقابلے میں ملک کا پہلا طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی۔ وجے ویر سدھو، آدرش سنگھ اور انیش بھن والا کی مردوں کی ۲۵؍ میٹر ریپڈ فائر پسٹل ٹیم نے۱۷۱۸؍ پوائنٹس کے اسکور کے ساتھ کانسہ کا تمغہ جیتا۔ رُدرانکش پاٹل، ایشوری پرتاپ سنگھ تومر، دیویانش سنگھ پنوار کی ہندوستانی ٹیم نے مردوں کے ۱۰؍ میٹر ایئر رائفل مقابلے میں۱۸۹۳ء۷؍  پوائنٹس اسکور کرکے  عالمی ریکارڈ توڑتے ہوئے طلائی تمغہ جیت لیا۔ اس ٹیم نے  چین کے۱۸۹۳ء۳؍ پوائنٹس کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ہندوستان کے ایشوری پرتاپ سنگھ نے۱۰؍ میٹر ایئر رائفل میں۲۲۸ء۸؍  کے اسکور کے ساتھ کانسہ کا تمغہ جیتا۔ چین کے شینگ لیہاؤ نے۲۵۳ء۳؍ پوائنٹس کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ کر طلائی تمغہ جیتا جبکہ جنوبی کوریا کے ہاجن پارک نے۲۵۱ء۳؍ پوائنٹس کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔نشانہ بازی میں وجے ویر سدھو، آدرش سنگھ، انیش بھن والا کی مردوں کی۲۵؍ میٹر ریپڈ فائر پسٹل ٹیم نے۱۷۱۸؍ کے اسکور کے ساتھ کانسہ کا تمغہ جیتا۔ دوسری طرف وجے ویر سدھو نے ۵۸۳؍ کے اسکور کے ساتھ چھٹے رینک کے ساتھ فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK