مرکزی وزیر کھیل نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
EPAPER
Updated: February 21, 2024, 11:02 AM IST | Agency | New Delhi
مرکزی وزیر کھیل نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے ایشین انڈور ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں تمغہ جیتنے والے ایتھلیٹس جیوتی یاراجی، ہرملن بینس، تاجندرپال سنگھ تور کو مبارکباد دی ہے۔ ٹھاکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا’’ایشین انڈور ایتھلیٹکس چمپئن شپ ۲۰۱۴ءمیں ٹیم انڈیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ۴؍ طلائی، ایک چاندی اور ۲؍ نئے قومی انڈور ریکارڈس کے ساتھ ہماری یہ مہم ختم ہوئی۔ ‘‘
انہوں نے لکھا’’ جیوتی یاراجی نے نہ صرف نیا نیشنل ریکارڈ سیٹ کرنے کیلئے بلکہ خواتین کی ۶۰؍ میٹر ہرڈلزمیں ۸ء۱۲؍ کے ٹائمنگ کے ساتھ طلائی تمغہ حاصل کیا۔ تیجندر سنگھ کی زبردست کوشش کیلئے تالیاں، مردوں کے شاٹ پٹ میں ۱۹ء۷۲؍ فٹ تھرو کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا۔ ہرملن بینس کو مبارک باد، انہوں نے خواتین کے ۱۵۰۰؍میٹر کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیت کر اپنے صبر اور استقامت کا مظاہرہ کیا۔ ان ابھرتے ہوئے ستاروں میں، ہماری کھیلو انڈیا کی ایتھلیٹ انکیتا دھیانی نے خواتین کی ۳؍ہزارمیٹر کی دوڑ میں ایک اور شاندار کوشش کی۔ ‘‘
ٹھاکر نے کہا’’ہماری فلیگ شپ اسکیم اور کھیلو انڈیا ایتھلیٹکس کی طرف سے پیرس ۲۰۲۴ء کی راہ میں سنگ میل حاصل کرنے کے ساتھ ہندوستانی ایتھلیٹکس سیزن کی شاندار شروعات ہے۔ تہران میں منعقدہ ایونٹ میں ہندوستان کی ہرملن بینس اور جیوتی یاراجی نے بالترتیب خواتین کی ۱۵۰۰؍میٹر اور ۶۰؍میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں گولڈ میڈل جیتا تھا، جبکہ تاجندرپال سنگھ تور نے مردوں کے شاٹ پٹ خطاب حاصل کیا تھا۔ ‘‘
قابل ذکر ہے کہ۴؍ طلائی تمغوں اور ایک چاندی کے ساتھ ہندوستان ایشین انڈور ایتھلیٹکس چمپئن شپ ۲۰۲۴ء میڈل ٹیبل میں تیسرے نمبر پر رہا۔ گولڈ میڈل کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ایشین انڈور ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں یہ ہندوستان کی دوسری بہترین کارکردگی رہی ہے۔