• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹی ۲۰؍ سیریز میں کلین سویپ کیا

Updated: November 18, 2024, 9:20 PM IST | Hobart

آسٹریلیا نے ٹی ۲۰؍ سیریز ۰۔۳؍ سے جیت لی۔ تیسرے ٹی ۲۰؍ میں مارکس اسٹوینس نے ناٹ آؤٹ ۶۱؍ رن بنائے

Austrlia`s Winning Team.Photo:PTI
آسٹریلیا کی فاتح ٹیم ۔(تصویر:پی ٹی آئی)

گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد مارکس اسٹونیس (ناٹ آؤٹ۶۱؍ رن) کی طوفانی اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے پیر کو تیسرے ٹی۲۰؍ میچ میں پاکستان کو۵۲؍ گیندیں باقی رہ کر۷؍ وکٹ  سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے ۳؍ میچوں کی سیریز میں پاکستان کا  مکمل صفایا کر دیا۔
۱۱۸؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی شروعات خراب رہی اور اس نے ۳ء۳؍ اوورس میں۳۰؍رن  کے اسکور پر ۲؍ وکٹ گنوا  دیئے۔ میتھیو شارٹ ۲ ، جیک فریزر-میک گرک ۱۶؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد کپتان جوش انگلس اور مارکس اسٹوینس نے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان تیسرے  وکٹ کیلئے  ۵۵؍ رن کی پارٹنرشپ  ہوئی۔ عباس آفریدی نے۱۰؍ویں اوور میں جوش انگلس (۲۷؍رن) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ مارکس اسٹوینس نے۲۷؍ گیندوں پر۵؍ چوکے اور۵؍ چھکے مار کر ناٹ آؤٹ  ۶۱؍رن  کی اننگز کھیلی۔ ٹم ڈیوڈ ۷؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا نے۱۱ء۲؍ اوورس میں ۳؍ وکٹ پر۱۱۸؍رن  بنائے اور میچ ۷؍ وکٹ سے جیت لیا۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، عباس آفریدی اور جہانداد خان نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
 اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے آئے پاکستان کا آغاز اچھا نہیں تھا اور۱۷؍رن  کے اسکور پر اوپنر صاحبزادہ فرحان (۹) کو اسپینسر جانسن نے آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد حسیب اللہ خان نے بابر اعظم کے ساتھ اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ ایڈم زمپا نے ۷؍ویں اوور میں حسیب اللہ خان (۲۴؍رن) کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ اس کے بعد پاکستان کی اننگز سمٹ گئی۔ عثمان خان ۳، آغا سلمان  ایک ، عرفان خان  ۱۰، عباس آفریدی  ایک ، جہانداد خان ۵، شاہین شاہ آفریدی  ۱۶، سفیان مقیم  ایک  رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ بابر اعظم نے۲۸؍ گیندوں پر۴۱؍رن  بنائے۔ وہ ایڈم زمپا کے ہاتھوں بولڈ آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی پوری ٹیم۱۸ء۱؍ اوورس  میں۱۱۷؍ رن  پر ڈھیر ہو گئی۔  آسٹریلیا کی جانب سے ایرون ہارڈی نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ اسپینسر جانسن اور ایڈم زمپا نے۲۔۲؍وکٹ  حاصل کئے۔ناتھن  ایلس اور زیویئر بارٹلیٹ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK