• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آسٹریلیا اے کا ہندوستان اے کے خلاف کلین سویپ

Updated: November 10, 2024, 10:26 AM IST | Melbourne

آسٹریلیا اے نے ہندوستان کوغیرسرکاری ٹیسٹ میں ۶؍وکٹ سے شکست دی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

سیم کونسٹاس (ناٹ آؤٹ ۷۳؍رن ) اور بو ویبسٹر (ناٹ آؤٹ۴۶؍رن) کے درمیان۹۶؍رن کی شراکت کی مدد سے آسٹریلیا اے نے ہندوستان اے کو ۶؍ وکٹ سے شکست دے کر ۲؍ میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کیا۔  ہندوستان اے نے پہلی اننگز میں۱۶۱؍ رن بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا اے نے پہلی اننگز میں۲۲۳؍ رن بنا کر نمایاں برتری حاصل کی۔ دھرو جوریل (۶۸؍رن) کی نصف سنچری کی بدولت انڈیا اے نے دوسری اننگز میں نسبتاً بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۲۲۹؍رن بنائے لیکن کونسٹاس اور ویبسٹر کی شراکت نے انڈیا اے کو ایک اور شکست سے دوچار کیا۔ انڈیا اے کیلئے راحت کی بات یہ تھی کہ دھرو جوریل نے لگاتار دوسری نصف سنچری بنائی اور پرسیدھ کرشنا نے دونوں اننگز میں اچھی بولنگ کی اور دونوں کھلاڑیوں نے اس کارکردگی سے پرتھ ٹیسٹ کیلئے  اپنا دعویٰ مضبوط کر لیا ہے۔  اس سے قبل آسٹریلیا اے ۱۶۸؍رن  کا تعاقب کرتے ہوئے ۴؍ وکٹ  پر۷۳؍ رن پر جدوجہد کر رہا تھا، نئی گیند پر پرسیدھ کے ۲؍ جھٹکے سے مدد ملی۔  اس سے پہلے دن میں جوریل نے میچ کی اپنی دوسری نصف سنچری بنا کر ہندوستان کو باعزت اسکور تک پہنچایا۔ نتیش کمار ریڈی (۳۸؍رن)، تنوش کوٹیان (۴۴؍ رن)  اور پرسیدھ (۲۹؍رن) نے ان کا ساتھ دیا۔ جب پرسیدھ نے مارکس ہیرس اور کیمرون بینکرافٹ کو پہلے ہی اوور میں گولڈن ڈک پر آؤٹ کیا تو ایسا لگ رہا تھا کہ میچ دلچسپ ہو سکتا ہے لیکن کونسٹاس نے پہلے کپتان ناتھن میک سوینی (۲۵؍رن) اور پھر ویبسٹر کے ساتھ مل کر اپنی ٹیم کو آسان فتح دلائی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK