• Sun, 02 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آسٹریلیا نے سری لنکا کو اننگز اور۲۴۲؍ رن سے شکست دی

Updated: February 01, 2025, 10:10 PM IST | Galle

سری لنکائی بلے باز آسٹریلوی حملے کے سامنے ٹک نہیں سکے۔ لنکن ٹیم دوسری اننگز میں جلد آؤٹ ہوگئی

Austrlia`s Winning Team.Photo:PTI
آسٹریلیا کی فاتح ٹیم ۔(تصویر:پی ٹی آئی)

  عثمان خواجہ (۲۳۲؍رن )  ، کپتان اسٹیو اسمتھ ( ۱۴۱؍رن) اور جوش انگلس (۱۰۲؍رن) کی شاندار اننگز کے بعد میتھیو کنمن کل (۹؍ وکٹ) اور ناتھن لاین   (۷؍ وکٹ) نے شاندار بولنگ کی  جس کی بدولت آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن سنیچر کو سری لنکا کو اننگز اور۲۴۲؍ رن  سے شکست دے دی۔
  سری لنکا نے کل ۵؍ وکٹوں پر۱۳۶؍ رن سے آگے دوسری اننگز شروع کی۔ سنیچر کو میتھیو کنمن نے سری لنکا کے کپتان دھننجے ڈی سلوا کو آؤٹ کر کے آسٹریلیا کو چھٹی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد ڈی سلوا نے ۸؍ چوکوں کی مدد سے ۳۹؍ رن کی اننگز کھیلی۔ کوسل مینڈس  (۳۴) کو  ناتھن لاین  نے آؤٹ کیا۔ پربھات جے سوریہ (ایک) اور نشان پیرس صفر پر آؤٹ ہوئے۔ میتھیو کنمن نے۵۵؍ویں اوور میں جیفرا وینڈرسے (۵۳؍رن) کو آؤٹ کر کے سری لنکا کی دوسری اننگز کا خاتمہ کیا۔ آسٹریلیا نے سری لنکا کو دوسری اننگز میں۵۴ء۳؍ اوورس میں۲۴۷؍ رن پر آؤٹ کر کے ایک اننگز اور ۲۴۲؍ رن سے کامیابی حاصل کی۔
  آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لاین اور میتھیو کنمن نے۴۔۴؍ وکٹ حاصل کئے۔ مشیل اسٹارک اور ٹوڈ مرفی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔  آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ۶؍وکٹ پر ۶۵۴؍ رن بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی۔  اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والی سری لنکا کو پہلی اننگز میں آسٹریلوی گیند بازوں نے  ۱۶۵؍رن پر ڈھیر کردیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK