• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو۶۰؍ رن سے شکست دے دی

Updated: October 09, 2024, 10:04 PM IST | Sharjah

بیتھ مونی ، ایلیس پیری اور کپتان ایلیسا ہیلی کی شاندار اننگز۔اینابیل سدرلینڈ اور میگن کی مہلک بولنگ

Austrlian Women Team.Photo:INN
آسٹریلیا کی خواتین ٹیم(تصویر:آئی ا ین این)

بیتھ مونی (۴۰؍رن)، ایلیس پیری (۳۰؍رن) اور کپتان ایلیسا ہیلی (۲۶؍رن) کی شاندار اننگز اور اینابیل سدرلینڈ اور میگن کی مہلک بولنگ  کی بدولت منگل کو خواتین کا ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ۱۰؍ویں میچ میں نیوزی لینڈ کو ۶۰؍ رن  سے شکست ہوئی۔آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے ۱۴۹؍ رن  کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں بیٹنگ کیلئے  آنے والی نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور تیسرے اوور میں ہی جارجیا پلمر (۴؍رن) کا وکٹ گنوا بیٹھی۔ وہ میگن شٹ کے ہاتھوں بولڈ ہو گئیں۔ اس کے بعد بیٹنگ کیلئے  آنے والی امیلیا کیر نے سوزی بیٹس کے ساتھ مل کر کچھ دیر اننگز کو سنبھالا۔ لیکن کچھ دیر بعد سوفی مولینیو نے سوزی بیٹس (۲۰؍رن) کو بولڈ کرکے نیوزی لینڈ کو دوسرا جھٹکا دیا۔ تیسرا وکٹ امیلیا کیر (۲۹؍رن) کی گرا۔ انہیں میگن شٹ نے آؤٹ  کیا۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کے بلے باز `تو چل میں آیا  کی طرز پر ایک ایک کر کے پویلین لوٹنے لگے۔ کپتان سوفی ڈیوائن  ۷، بروک ہالیڈے ۲ ، میڈی گرین ایک، ازابیلا گیج صفر، لیا تاہوہو ۱۱، روزمیری مائر ۲؍  اور ایڈن کارسن ۵؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ  ہوئیں۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم۱۹ء۲؍اوورس میں۸۸؍ رن پر ڈھیر ہو گئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے میگن شٹ اور اینابیل سدرلینڈ نے ۳۔۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ سوفی مولینلینیو نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ جارجیا ویرہم اور تالیا میک گرا نے ایک ایک بلے باز کوآؤٹ  کیا۔
 شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کی کپتان ایلیسا ہیلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی جوڑی بیتھ مونی اور ایلیسا ہیلی جو کہ بیٹنگ کیلئے  آئی تھی نے عمدہ آغاز کیا اور پہلے  وکٹ کیلئے ۴۱؍ رن جوڑے۔ روزمیری مائر نے چھٹے اوور میں کپتان ایلیسا ہیلی کو آؤٹ  کر کے اس شراکت کو توڑا۔ ہیلی نے۲۰؍ گیندوں پر ۴؍ چوکے لگا کر ۲۶؍ رن  بنائے۔ اس کے بعد بیٹنگ کیلئے  آنے والی ایلیس پیری نے بیتھ مونی کے ساتھ دوسرے  وکٹ کیلئے ۴۵؍ رن کی شراکت قائم کی۔
۱۲؍ویں اوور میں امیلیا کیر نے بیتھ مونی کو  آؤٹ کر کے آسٹریلیا کو دوسرا جھٹکا دیا۔ بیتھ مونی نے۳۲؍ گیندوں پر۲؍ چوکوں کی مدد سے۴۰؍ رن بنائے۔۱۴؍ویں اوور میں کیر نے ایلیس پیری (۳۰؍رن) کو بولڈ کیا۔ فوبی لیچ فیلڈ  (۱۸؍ رن) ۱۷؍ ویں اوور میں۱۸؍ رن بنانے کے بعد ہالیڈے کا شکار بن گئی۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کے گیند بازوں نے آسٹریلوی بلے بازوں پر دباؤ  برقرار رکھا اور انہیں آزادانہ طور پر کھیلنے نہیں دیا۔ گریس ہیرس صفر، ایشلے گارڈنر ۶؍رن، جارجیا ویرہم ۴، اینابیل سدرلینڈ  ۲؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ  ہوئیں۔ تالیا میک گرا  ۹؍رن  اور سوفی مولینیو۷؍ رن بنانے کے بعد ناٹ  آؤٹ رہیں۔ آسٹریلیا نے مقررہ۲۰؍ اوورس میں ۸؍ وکٹوں پر۱۴۸؍ رن بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے امیلیا کیر نے ۴؍ وکٹ حاصل کئے۔ روزمیری مائراور بروک ہالیڈے نے ۲۔۲؍ بلے بازوں کو  آؤٹ کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK