• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

خواجہ اورگرین کی ڈبل سنچری شراکت سے آسٹریلیا مضبوط

Updated: March 11, 2023, 1:41 PM IST | Ahmedabad

آسٹریلیا کے دونوں کھلاڑیوں نے ۵؍ویں وکٹ کیلئے ۲۰۸؍رن جوڑے۔ کنگارو ٹیم نے پہلی اننگز میں ۴۸۰؍رن بنائے

photo;INN
تصویر :آئی این این

 سلامی بلے باز عثمان خواجہ (۱۸۰؍رن) اور کیمرون گرین (۱۱۴؍رن) نے ۵؍ویں وکٹ کیلئے۲۰۸؍ رن کی ناٹ آؤٹ شراکت کی، جب آسٹریلیا نے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن جمعہ کو اپنی اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے ہندوستان کے خلاف۴۸۰؍ رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔
 نریندر مودی اسٹیڈیم میں دن کا کھیل ختم ہونے پر ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے۳۶؍ رن بنائے تھے۔ کپتان روہت شرما (۱۷) اور شبھمن گل(۱۸) کریز پر موجود تھے۔ عالمی ٹیسٹ  چمپئن  شپ کے فائنل میں پہنچنے کیلئے ہندوستان کیلئے  یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔
 اپنے جمعرات کے اسکور کے۲۵۵؍رن ۴؍ وکٹ پر آگے کھیلتے ہوئے روی چندرن اشون کا کردار ایک بڑے اسکور کی طرف بڑھنے والی مہمان ٹیم کے رن کی رفتار کو روکنے میں اہم رہا۔ انہوں نے ۶؍ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو۹۱؍ رن دے کر پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد سمیع نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ اپنے ٹیسٹ کریئر کی دوسری بہترین کارکردگی میں خواجہ نے میراتھن اننگز کے دوران کریز پر۶۱۱؍ منٹ گزارے اور۴۲۲؍ گیندوں پر۲۲؍بار گیند کو باؤنڈری کے پار پہنچادیا۔ اسلام آباد، پاکستان میں پیدا ہونے والے۳۶؍ سالہ خواجہ کی یادگار اننگز اکشر پٹیل کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئی، جب کہ گرین نے اشون کا شکار ہونے سے قبل کریئر کی پہلی سنچری اسکور کی۔ انہوں نے۱۷۰؍ گیندوں پر۱۸؍ چوکے لگائے۔
 آسٹریلیا کے لوورآرڈر کے بلے باز ناتھن لاین  (۳۴؍رن) اور ٹوڈ مرفی (۴۱؍رن) نے اپنی ٹیم کے اسکور کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ دونوں کھلاڑی بھی اشون کا شکار بنے۔ ہندوستان ابھی بھی آسٹریلیا کے پہلی اننگز کے اسکور سے۴۴۴؍رن کم ہے اور اس پر قابو پانے کیلئے ہندوستان کو سنیچر کو مہمانوں کے خلاف نفسیاتی برتری حاصل کرنے کیلئے کچھ بڑی شراکت کی ضرورت ہوگی۔ 
  دوسری طرف ہندوستان کے بلے باز وراٹ کوہلی نے بھی بین الاقوامی کرکٹ میں۳۰۰؍ کیچ مکمل کرکے ریکارڈ بک میں جگہ بنالی۔ناتھن  لاین  پہلی سلپ پر اشون کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو کر آسٹریلیا کی پہلی اننگز کا خاتمہ کر گئے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں یہ ان کا۱۰۹؍ واں کیچ تھا کیونکہ انہوں نے سابق عظیم سنیل گاوسکر کے ۱۰۸؍ کیچ کی تعداد کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔سابق کپتان اور موجودہ ہیڈ کوچ راہل دراوڑ ۱۶۳؍ ٹیسٹ میں۲۰۹؍ کیچ کی حیرت انگیز تعداد کے ساتھ چارٹ میں سرفہرست ہیں ۔ ون ڈے میں وراٹ کوہلی۱۴۱؍کیچ لئے ہیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK