• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پاکستان کے خلاف آسٹریلیا فتح کی مہم جاری رکھنے کی کوشش کرےگا

Updated: December 26, 2023, 11:24 AM IST | Agency | Melbourne

پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے بعد میزبان ٹیم کے حوصلے بلند،مہمان ٹیم بھی میچ جیتنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگانے کےلئے تیار۔

Pakistan and Australia teams will face each other in the second test today. Photo: INN
پاکستان اور آسٹریلیاکی ٹیمیں آج دوسرے ٹیسٹ میں آمنے سامنے ہوںگی۔ تصویر : آئی این این

پہلے ٹیسٹ میچ میں بڑی جیت سے حوصلہ پاکر آسٹریلیا منگل سے شروع ہو رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں یہاں اپنی سرزمین پر پاکستان کے خلاف گزشتہ ۱۵؍میچوں سے جاری فتوحات کی سلسلے کو آگے بڑھانے کی کوشش کرےگا۔ پاکستان نومبر ۱۹۹۵ءکے بعد سے آسٹریلیا میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا ہے اور میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے اگلے میچ سے قبل اسے انجری کے مسائل کا بھی سامنا ہے۔ 
پاکستان کے اسپن گیندباز نعمان علی گزشتہ ۲؍ دنوں سے انجری یا بیماری کے باعث ایکشن سے باہر ہیں۔ ان کی جگہ لیفٹ آرم اسپنر محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ نعمان علی سے پہلے تیز گیندباز خرم شہزاد `سٹریس فریکچر کی وجہ سے سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔ انہوں نے گزشتہ میچ میں ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا اور ۱۲۸؍رنوں کے عوض ۵؍ وکٹیں حاصل کی تھیں ۔ لیگ اسپنر ابرار احمد بھی پیر میں تکلیف کے باعث باہر ہیں ۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ کی انجری کے باعث پاکستان کا بولنگ اٹیک پہلے ہی کمزور تھا۔ یہی نہیں حارث رؤف کی جانب سے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے بجائے بگ بیش لیگ کھیلنے کو ترجیح دینے کی وجہ سے بھی پاکستان کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
آسٹریلیا نے پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں ۳۶۰؍رنوں سے بڑی جیت درج کی تھی اور دوسرے میچ میں بھی فتح کے مضبوط دعویدار کے طور پر آغاز کرے گا۔ دوسری جانب پاکستان کی بھی کوشش ہوگی کہ وہ پہلے ٹیسٹ میچ کی ناکامی کو بھلاکر دوسرے ٹیسٹ میچ کو جیتنے کی کوشش کرے اور ا س کےلئے وہ ایڑی چوٹی کا زور لگانے کی کوشش کرےگا۔باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ دلچسپ ہونے کی امید کی جا رہا ہے۔
پاکستان نے ٹیم کا اعلان کردیا
 پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے ۱۲؍ رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان نے اپنے اسکواڈ میں صرف ایک فرنٹ لائن اسپن آپشن رکھا ہے جبکہ ۴؍ تیز گیند باز ٹیم کا حصہ ہیں ۔پرتھ کے کھیل میں شامل رہے سرفراز احمد اور فہیم اشرف ایم سی جی ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون میں جگہ نہیں بنا سکے۔ٹیم میں آنے والے کھلاڑیوں میں ساجد خان، محمد رضوان، حسن علی اور میر حمزہ شامل ہیں ۔ امید ہے کہ سرفراز کی غیر موجودگی میں رضوان وکٹ کیپنگ کریں گے۔
دوسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستانی ٹیم
 امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود(کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین آفریدی (نائب کپتان)، حسن علی، میر حمزہ، عامر جمال، ساجد خان۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK