ایلیس پیری اور ایشلے گارڈنر نے اچھی بلےبازی ۔ ہیلی نے بھی ۲۷؍رن کا تعاون دیا
EPAPER
Updated: September 24, 2024, 9:31 PM IST | Brisbane
ایلیس پیری اور ایشلے گارڈنر نے اچھی بلےبازی ۔ ہیلی نے بھی ۲۷؍رن کا تعاون دیا
گیند بازوں کی اچھی کارکردگی کے بعد ایلیس پیری (۳۶؍رن) اور ایشلے گارڈنر (۳۳؍رن) کی شاندار اننگز کی بنیاد پر آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے تیسرے میچ میں ۵؍ گیندیں باقی رہتے نیوزی لینڈ کو منگل کو ٹی ۲۰؍ میچ میں ۵؍ وکٹ سے شکست دے دی۔
منگل کو آسٹریلیا جو۱۴۷؍ رن کے ہدف کا تعاقب کرنے یہاں آیا تھا، اس کا آغاز اچھا نہیں تھا اور۲۶؍ کے اسکور پر بیتھ مونی (۶؍ رن) کا وکٹ گنوا بیٹھا۔ اس کے بعد بیٹنگ کیلئے آنے والی جارجیا ویرہم نے کپتان ایلیسا ہیلی کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ امیلیا کیر نے ۷؍ویں اوور میں ایلیسا ہیلی (۲۷؍رن) کو آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کو دوسری کامیابی دلائی۔ تیسرے وکٹ کی شکل میں جارجیا ویرہم (۲۶؍رن) اور پھر ایلیسا پیری۲۹ ؍ گیندوں پر ۳۶؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔۱۹؍ویں اوور میں فتح کے قریب ایزن کارسن نے ایشلے گارڈنر (۳۳) کو آؤٹ کیا۔ فوبی لیچ فیلڈ (۵؍رن) اور تالیا میک گرا ۶؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا نے۱۹ء۱؍ اوور میں ۵؍ وکٹوں پر۱۴۸؍ رن بنائے اور میچ ۵؍ وکٹوں سے جیت لیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈن کارسن نے ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ فران جونس، ہننا رو اور امیلیا کیر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل جارجیا پلمر(۵۳؍رن) اور امیلیا کیر (۴۰؍رن) کی شاندار اننگز کی بنیاد پر نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو جیت کے لئے ۱۴۷؍ رن کا ہدف دیا تھا۔ نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔