• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آسٹریلیا کی ٹی ۲۰؍ اور یکروزہ خواتین ٹیم کا اعلان

Updated: November 23, 2024, 10:03 PM IST | Sydney

آسٹریلیا نے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف ۵؍ سے۲۳؍ دسمبر تک ہونے والی ون ڈے سیریز کیلئے ۱۳؍ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے

Australian Women Squad. Photo:INN
آسٹریلین ویمنز اسکواڈ۔(تصویر:آئی این این)

آسٹریلیا نے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف ۵؍ سے۲۳؍  دسمبر تک ہونے والی ون ڈے سیریز کیلئے  ۱۳؍ رکنی ٹیم  کا اعلان کردیا ہے۔ آسٹریلیا دسمبر کے اوائل میں ۳؍ میچوں کی ون ڈے سیریز کیلئے  ہندوستان کی میزبانی کرے گا، جس کے بعد ٹیم ماہ کے آخر میں مزید ۳؍ میچوں کی ون ڈے سیریز کیلئے  نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔ 
آسٹریلیا کی مستقل کپتان الیسا ہیلی گھٹنے کی انجری سے صحت یاب ہونے کی وجہ سے ہندوستان کی سیریز میں نہیں کھیلیں گی لیکن وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے  فٹ ہو جائیں گی۔ ان کی غیر موجودگی میں تاہلیا میک گرا ٹیم کی کپتانی کریں گی۔ کوئنس لینڈ کی۲۱؍ سالہ بلے باز جارجیا وول کو پہلی بار ہندوستان سیریز کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ وول جاری ویمن بگ بیش لیگ اور ویمنز نیشنل کرکٹ لیگ میں سب سے زیادہ رن بنانے والی کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور دونوں ٹورنامنٹس میں ان کے نام چار نصف سنچریاں ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کے قومی سلیکٹر شان فلیگلر نے کہاکہ ’’ہم نے اگلے سال ہونے والی ایشیز سیریز اور آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ پر نظر رکھتے ہوئے ان دو آنے والے دوروں کے لئے  ایک تجربہ کار ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ جارجیا وول نے موسم گرما میں ایک مضبوط آغاز کیا ہے اور کئی برسوں سے اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔‘‘ فلیگلر نے کہاکہ ’’وہ فوبی لِچ فیلڈ کے ساتھ ٹاپ  آرڈر میں ایک دلچسپ شراکت قائم کریں گی جو ان کے لئے  ایک مضبوط ہندوستانی ٹیم کے خلاف بین الاقوامی کرکٹ کا مزہ چکھنے کا بہترین موقع ہوگا۔ہماری ٹیم بہت مضبوط ہے اور کامیاب ہوجائے گی۔‘‘
ہندوستان کے خلاف ون ڈے کیلئے آسٹریلیائی  ٹیم: تاہلیا میک گرا (کپتان)، ڈارسی براؤن، ایشلے گارڈنر، کم گارتھ، الانا کنگ، فوبی لِچ فیلڈ، سوفی مولینکس، بیتھ مونی، ایلیس پیری، میگن شٹ، اینابیل سدرلینڈ، جارجیا ویرہم، جارجیا والیوم۔ نیوزی لینڈ ون ڈے کیلئے آسٹریلیائی  ٹیم: الیسا ہیلی (کپتان)، ڈارسی براؤن، ایشلے گارڈنر، کم گارتھ، ایلانا کنگ، فوبی لیچ فیلڈ، تاہلیا میک گرا، سوفی مولینکس، بیتھ مونی، ایلیس پیری، میگن شٹ، اینابیل سدرلینڈ، جارجیا ویرہم۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK