• Thu, 12 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آسٹریلیا کی خواتین ٹیم کی ہندوستان پر فتح

Updated: December 12, 2024, 10:24 AM IST | Perth

اینابیل سدرلینڈ (۱۱۰؍ رن اور ایک وکٹ) اور ایشلے گارڈنر (۵۰؍ رن اور ۵؍وکٹ) کی آل راؤنڈ کارکردگی اور کپتان ٹالیا میک گرا (ناٹ آؤٹ۵۶؍رن) کی نصف سنچری اننگز کے بعد آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے بدھ کو تیسرے ون ڈے میں ہندوستان کو۸۳؍ رن سے شکست دے کر خطاب جیت لیا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اینابیل سدرلینڈ (۱۱۰؍ رن اور ایک وکٹ) اور ایشلے گارڈنر (۵۰؍ رن اور ۵؍وکٹ) کی آل راؤنڈ کارکردگی اور کپتان ٹالیا میک گرا (ناٹ آؤٹ۵۶؍رن) کی نصف سنچری اننگز کے بعد آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے بدھ کو تیسرے ون ڈے میں ہندوستان کو۸۳؍ رن  سے شکست دے کر خطاب جیت لیا۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے ۳؍ میچوں کی سیریز بھی جیت لی۔ اینابیل سدرلینڈ کو ان کی بہترین کارکردگی پر `پلیئر آف دی میچ  اور `پلیئر آف دی سیریز سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: سید مشتاق علی ٹرافی: لقمان میری والا کی خطرناک گیند بازی کی بدولت بڑودہ کی فتح

آسٹریلیا کے ۲۹۹؍رن کے جواب میں بلے بازی کیلئے آنے والے ہندوستان کی شروعات اچھی نہیں تھی ۔ تاہم اسمرتی مندھانا اور ہرلین دیول کے درمیان دوسرے وکٹ کیلئے ۱۱۸؍ رن کی شراکت ہوئی۔ ہرلین دیول ۳۹؍رن اور اسمرتی مندھانا نے ۱۰۵؍رن کی  اننگز کھیلی۔  پوری ہندوستانی ٹیم۴۵ء۱؍ اوور میں ۲۱۵؍رن پر ڈھیر ہوگئی۔ اینابیل سدرلینڈ(۱۱۰) کی سنچری، ایشلے گارڈنر (۵۰) اور کپتان ٹالیا میک گرا (  ناٹ آؤٹ ۵۶؍رن) کی نصف سنچری اننگز کی بدولت آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے بدھ کو ہندوستان کو تیسرے ون ڈے میں جیت کے لیے۲۹۹؍  رن کا ہدف دیا۔ بدھ کو  ہندوستانی خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی  کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے بیٹنگ کے لیے آتے ہوئے فوبی لیچ فیلڈ اور جارجیا وال کی اوپننگ جوڑی نے اچھی شروعات کی اور پہلے وکٹ کے لیے ۵۸؍رن جوڑے۔۱۱؍ویں اوور میں اروندھتی ریڈی نے جارجیا وال(۲۶؍رن) کو بولڈکیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK