Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے نیوزی لینڈ کو مات دی

Updated: March 21, 2025, 9:35 PM IST | Auckland

بیتھ مونی اور جارجیا کی نصف سنچری۔ آسٹریلیا پہلے ٹی ۲۰؍ میچ میں ۸؍وکٹ سے فاتح

Beth Mooney.Photo:INN
بیتھ مونی۔ (تصویر: آئی این این)

 بیتھ مونی (۷۵؍رن) اور جارجیا وول (ناٹ آؤٹ۵۰؍رن) کی نصف سنچریوں کی بدولت آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے جمعہ کو پہلے ٹی۲۰؍ میچ میںنیوزی لینڈ کو۳۹؍ گیندیں باقی رہتے ہوئے ۸؍وکٹ سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے ۳؍ میچوں کی سیریز میں۰۔۱؍ کی برتری حاصل کر لی ہے۔
۱۳۸؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی بیتھ مونی اور جارجیا وول کی اوپننگ جوڑی نے دھماکہ دار بیٹنگ کی اور پہلے وکٹ کیلئے ۱۲۳؍ رن کی شراکت قائم کی۔ لیا تاہو نے۱۱؍ویں اوور میں بیتھ مونی کو آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑدیا۔ بیتھ مونی نے۴۲؍ گیندوں پر ۱۰؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے نصف سنچری اسکور کی۔۱۳؍ویں اوور میں لیا تاہو نے فوبی لیچ فیلڈ (۲؍رن) کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلیائی بلے بازوں نے۱۳ء۳؍ اوورس میں ۲؍ وکٹ کے نقصان پر۱۳۸؍رن بنائے اور میچ ۸؍ وکٹ  سے جیت لیا۔ جارجیا وول نے۳۱؍ گیندوں پر ۹؍ چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ۵۰؍  رن بنائے۔ ایلیس پیری ناٹ آؤٹ ۳؍رن بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے لیا تاہوہو نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔
 اس سے قبل جمعہ کو نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ  کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کرتے ہوئے  نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہیں رہا کیونکہ اس نے ۴۷؍ رن  کے اسکور پر اپنے دونوں اوپنرس کو گنوا دیا۔ انہوں نے کپتان سوزی بیٹس (۱۴؍رن) اور جارجیا پلیمر (۲۷؍رن) کے وکٹ گنوائیں۔ اس کے بعد امیلیا کیر اور سوفی ڈیوائن نے ذمہ داری سنبھالی۔ دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز میں کھیلا اور تیزی سے رن بنائے۔ امیلیا کیر نے۴۶؍ گیندوں پر ۵؍ چوکوں کی مدد سے  ناٹ آؤٹ ۵۱؍  رن  بنائے۔ سوفی ڈیوائن نے۳۶؍ گیندوں پر ۵؍ چوکوں کی مدد سے ۳۹؍ رن بنائے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ ۲۰؍ اوورس میں۱۳۷؍ رن بنائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK