خواتین کے بگ بیش لیگ کرکٹ میں ۵؍ہزار رن بنانے والی دنیا کی پہلی بلے باز ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
EPAPER
Updated: November 22, 2024, 12:02 PM IST | Agency
خواتین کے بگ بیش لیگ کرکٹ میں ۵؍ہزار رن بنانے والی دنیا کی پہلی بلے باز ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
آسٹریلیائی خاتون وکٹ کیپر بلے بازبیتھ مونی نے تاریخ رقم کردی۔ وہ خواتین کی بگ بیش لیگ میں ۵؍ہزاررن بنانے والی دنیا کی پہلی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ ۳۰؍ سالہ مونی نے یہ خاص کامیابی موجودہ سیزن کے ۳۴؍ویں میچ میں حاصل کی۔ سڈنی سکسرز کے خلاف اننگز کا آغاز کرتے ہوئے وہ ایک بار پھر زبردست فارم میں نظر آئیں۔ ٹیم کیلئے اوپننگ کرتے ہوئے انہوں نے ۳۷؍ گیندوں کا سامنا کیا۔ اس دوران وہ ۱۱۸ء۹۲؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے ۴۴؍ رن بنانے میں کامیاب ہوئیں۔ انہوں نے اپنی اننگز میں ۴؍ چوکے لگائے۔
بیتھ مونی نے یہ خاص کارنامہ سڈنی سکسرز ویمنز کے خلاف اپنی اننگز کا ۳۴؍واں رن لیتے ہوئے کیا۔ موجودہ سیزن میں وہ پرتھ اسکارچرز کیلئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ وہ اس معروف کرکٹ لیگ(بگ بیش لیگ) میں ۱۴۱؍میچ کھیل چکی ہیں۔ اس دوران انہوں نے ۱۴۰؍اننگز میں ۴۶ء۳۰؍کے اوسط سے اپنے بلے سے۵؍ہزار ایک رن بنائے ہیں۔ ویمنز بگ بیش لیگ میں ان کے نام ۳؍ سنچریاں اور ۴۳؍نصف سنچریاں ہیں۔
ٹاپ ۵؍ میں یہ خاتون کھلاڑی شامل ہیں
آسٹریلیا کی خاتون آل راؤنڈر ایلیس پیری کا نام ویمنز بگ بیش لیگ میں سب سے زیادہ رن بنانے والی ٹاپ ۵؍ کھلاڑیوں میں دوسرے نمبر پر آتا ہے۔ پیری نے ۲۰۱۵ءسے اب تک یہاں ۱۳۳؍ میچوں میں حصہ لیا ہے۔ اس دوران انہوں نے ۱۳۰؍ اننگز میں ۴۹ء۲۵؍کے اوسط سے۴؍ ہزار ۶۳۰؍ رن بنائے ہیں۔ تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کی خاتون کھلاڑی سوفی ڈیوائن ۳؍ ہزار ۹۳۲؍ رنوں کے ساتھ موجود ہیں۔ ایلیز ولانی اور میگ لیننگ بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ ان دونوں کھلاڑیوں کے بلے سے اب تک ۳؍ ہزار ۵۹۹؍ اور۳؍ ہزار ۱۶۶؍ رن بن چکے ہیں۔